513

ماہ رمضان میں موسم کیسا ہوگا؟

تحریر شئیر کریں

ماہ رمضان میں موسم کیسا ہوگا۔محکمہ موسمیات نے مطلع کر دیا۔
رمضان المبارک 2021 ء کی آمد آمد ہے۔اس حوالے سے جو موضوعات زیربحث ہیں۔وہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔موسمیاتی تبدیلیاں کچھ سالوں سے تواتر سے رنگ بدلتی دکھائئ دے رہی ہیں۔موسموں کے یہ بدلتے تیور رمضان المبارک میں کیسے رہیں گے؟


اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کہیں موسم کے تیور جوشیلے ہوں گے اور کہیں معتدل اور کہیں سرد بھی ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نارمل اور زیریں علاقوں کا زیادہ رہے گا۔جہاں تک پنجاب سندھ بلوچستان کا تعلق ہے ان علاقوں میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آ سکتی ہیں۔شہر قائد کے موسم نےابھی سے ہی اپنے تیور دکھانے شروع کر دیے ہیں۔جس سے لوگ کرونا کے ساتھ ساتھ گرمی سے بھی نبردآزما ہیں۔کراچی کا درجہ حرارت چالیس تک جا پہنچا ہے ۔اور رمضان میں اس سے زیادہ بھی ہو سکتا۔

موسمیاتی تبدیلیاں بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لیے بھی مختلف مسائل کا سبب بن رہی ہیں۔لاہور کا موسم بہت دنوں سے ٹھنڈی ہواؤں کی زد میں ہے۔جو بچوں کے لیے دیگر انفیکشنز کا سبب بن رہا ہے۔

ماہ رمضان میں موسم کیسا ہوگا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں