مسٹر بین ناکامی سے کامیابی تک
مسٹر بین مزاحیہ اداکاری کا ایک مقبول نام جو بچوں بروں میں یکساں مقبول ہے۔مسٹر بین کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کو مقبول ہونے سے پہلے بہت سے ٹی وی شوز نے ٹھیک طرح سے نا بولنے کی وجہ سے نکال پھینکا تحا،مگر مسٹر بین نے ہار نا مانی اور جدوجہد جاری رکھی،اور اپنا ٹی وہ شو مسٹر بین کے نام سے شروع کیا،جس نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے۔
مسٹر بین نے اکسفورڈ سے ماسٹر کیا،اور اپنے بہترین آئی کیو سے دنیا کو حیران کرڈالا،ان کی لاجواب اداکاری کے پیچھے ان کی ذہانت کا راز پوشیدہ ہے۔انکی ذہانت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ دو دہائیاں پہلے ہی انھوں نے بھانپ لیا تھا کہ دنیا کے آنے والے سال سٹریس اور ڈپریشن سے بھر پور ہوں گے اس لیئے مزاح کا سکوپ زیادہہے،آج جب کہ سوشل میڈیا اپنے عروج پہ ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل پہ سب سے زیادہ فنی مواد سرچ کیا جاتا ہے تو مسٹر بین کی ذہانت کو دادا دینا پڑی گی انھوں نے اپنی فراست سے یقینا ایک اہم ترین موضوع چنا اور اور اپنی بے مثال اداکاری سے اسے برانڈ بنا ڈالا۔
مسٹر بین صرف مزاحیہ اداکار ہی نہیں تھے بلکہ مزاح کو زندگی کا لازمی جزو سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے مسٹر بین سے ایک ہی سبق سیکھا وہ یہ کہ لوگوں سے توقعات رکھنے کی بجائے اپنی کمپنی کو انجوائے کرو۔مسٹر بین کے مطابق اکیلے میں زمین پر التی پالستی مار کر بیٹھ جاؤ اور اپنے آپ کے ساتھ انجوائے کرو ،ایسا کرنا جھوٹے اور مکار لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے سے کہیں بہتر ہے۔مسٹر بین کہتے ہیں کہ خود کو انمول بناؤ،اپنے آپ سے پیار کرو،آپ واحد انسان ہو جو آخری لمحے تک خود کے ساتھ رہتے ہو۔
کامیاب بلاگرز اور ولاگرز کے راز
مسٹر بین کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہے،لوگوں کے چہرون پہ ہنسی کے پھول کھیلانا ایک مشکل مرحلہ ہےاور مسٹر بین یہ مشکل ٹاسک نبھارہے،ان کی زندگی سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ کبھی ہار مت مانو،لوگوں کے لئے ہنسی کا باعث بنو،اور ناکامیوں کو کامیابیوں میں بدل کر دکھاؤ۔
مسٹر بین ناکامی سے کامیابی تک ایک ایسی کہانی ہے جہاں قہقے ہی نہیں آنسووں کے موتی بھی ملیں گے،جہاں کامیابیوں کے پیچھے ناکامیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔
مسٹر بین نے انسانوں کو بتا دیا کہ ناکامیوں کو کامیابیوں میں بدلا جا سکتا ہے،زندگی میں لوگوں کے چہروں پہ ہنسی بکھیرنے سے بہتر کوئی کام نہیں،مسٹر بین ناکامی سے کامیابی تک ایسی ہی داستان ہے۔