کیا آپ کامیاب بلاگر اور ولوگر کے راز جاننا چاہتے ہیں؟جانیے وہ راز قلم کتاب پر
آج کل دو اصناف بہت پاپولر ہیں بلاگر اور ولوگر۔۔لوگ ڈرامے اور فلموں کی مصنوعی دنیا سے تھک کر حقیقت کے قریب کچھ دیکھنا اور سننا پسند کرتے ہیں اسی کا نام ولوگ ہے۔جبکہ بلاگ لکھنے کا نام ہے ۔آرٹیکل کو جدید اصطلاح میں بلاگ کہا جاتا ہے اور رائٹر کو بلاگر۔۔۔۔بلاگر صنف کوئی نئ نہیں ہے۔ہاں سوشل میڈیا کی دنیا کا یہ نیا نام ضرور ہے۔
بلاگر اور ولوگر بننا بہت آسان ہے مگر اس فیلڈ میں نام بننا اتنا ہی مشکل ہے۔ذیل میں ان ٹپس پہ بات کریں گے جن پر عمل کر کے آپ کامیاب بلاگر اور ولوگر بن سکتے ہیں۔
موضوع کا انتخاب
آپ بلاگ لکھ رہے ہیں یا ولوگ بنا رہے دونوں پہ کام کرنے سے پہلے موضوع کا انتخاب ٹھوک بجا کر کریں۔نام کا انتخاب ہی اصل کام ہے۔جس موضوع کو منتخب کریں اس حوالے سے آپ کو یقین ہونا چاہیے کہ ان موضوعات پر آپ کے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ کام کر سکیں۔
کبھی بھی دیکھا دیکھی کام شروع نا کریں۔اس حوالے سے اپنے اندر کی آواز سنیں۔اندر کی آواز قدرت کی طرف سے ہوتی ہے اور یہ کبھی بھی آپ کو غلط مشورہ نہیں دے گی۔
نام رکھتے سے پہلے خوب ریسرچ کرے اندر سے جواب تلاش کریں۔اس کے بعد باہر کی دنیا سے۔۔ یقینا آپ ایک معیاری اور اچھا نام منتخب کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
نام کا انتخاب ہوگیا ویل اینڈ گڈ۔۔۔اب دوسرا کام اس پہ پوسٹیں لگانے کا ہے۔اگر آپ بلاگر ہیں تو اپنے بلاگ پہ ایسی تحریریں لگائیں جو دوسروں کو کچھ دے سکیں۔دلچسپ اور معیاری ہوں۔نقل شدہ بالکل نا ہوں۔یہی ٹپس ولوگ بناتے ہوۓ مدنظر رکھیں کہ آپ کے ولوگ میں ایسی کیا خاص بات جو لوگ اسے دیکھنا پسند کریں۔بولنے کا سٹائل اور آواز کی خوبصورتی سے بھی زیادہ ولوگ دلچسپ ہونا اہم ہے۔یہی چیز اسے کامیاب کروا سکتی۔
مستقل مزاجی
اگر آپ کامیاب بلاگر یا ولوگر بننا چاہتے تو اس کے لیے مستقل مزاجی ہر چیز سے زیادہ اہم کردار ادا کرتی ہے۔چینل اور بلاگ ہر دوسرا بندہ بنا رہا مگر کچھ ہی عرصے بعد جب ان کو مطلوبہ ٹارگٹ نہیں ملتا تو بہت جلد اکتا جاتے ہیں۔ایک سال کے لیے آپ نے بھول جانا کہ انکم ہو بھی رہی ہے کہ نہیں۔ساری توجہ کام پہ مرکوز رکھنی ہے۔اگر ولوگ بنا رہے تو ہفتے میں تین ولوگ ضرور اپ لوڈ کریں۔اور اگر بلاگر ہیں تو روزانہ پانچ تحریریں ضرور پوسٹ کریں۔ جن کی الفاظ لمٹس 300 کم ازکم اور 1000 زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
اپنی فیلڈ میں ایکسپرٹ بنیں
اگر آپ بلاگر یا ولوگر بننا چاہتے ہیں تو اپنی فیلڈ سے متعلق علم حاصل کریں۔ویڈیو بنانے سے لے کر ایس ای او تک تمام علوم کا جاننا ازحد ضروری ہے۔اسی طرح بلاگر بننے کے لیے بھی لکھنے کی اہم اصناف اور انٹرنیٹ پہ تحریر کیسے وائرل ہوتی ہے سے لے کر سب چیزوں سے باخبر ہونا ضروری ہے۔یہ چیز آپ کو اپکی فیلڈ میں ایکسپرٹ بنا دے گی۔
اگر آپ کے اندر جذبہ ہے اور سیکھنے کی صلاحیت بھی تو ایک دن آۓ گا آپ کا شمار پاکستان کے ٹاپ بلاگرز اور ولوگرز میں ہوگا۔شرط صرف اتنی کہ آپ عزم وہمت کے ساتھ اپنے کونٹینٹ پہ کام کرتے رہیں۔ممکن ہے دوسالوں میں ایک بھی کونٹینٹ وائرل نا ہو پھر ایک دم سے کچھ ایسا ہو جاۓ جو آپ کو راتوں رات مشہور بنا دے۔اس کے لیے مستقل مزاجی سے محنت کرتے رہنا ضروری ہے۔