482

مفتی عزیزالرحمن کو پھانسی دی جاۓ

تحریر شئیر کریں

مفتی عزیزالرحمن کو پھانسی دی جائے۔۔۔علامہ ہشام الہی ظہیر

مفتی عزیزالرحمن کی اخلاق سوز ویڈیو پہ علامہ۔ہشام الہی ظہیر نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی عزیزالرحمن کوسرعام مینار پاکستان پہ لٹکایا جائے۔ یقینا یشام الہی ظہیر کا موقف حق پر مبنی ہے۔اسلامی سزاوں کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ حکومت جنسی درندوں کوکیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اپنی ذمہ داری محسوس کرے۔ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔بچے کسی بھی معاشرے کا حسن ہوتے ہیں۔اس حسن کو نوچنے والے کب تک سرعام دنداتے رہیں گے۔یقینا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

یہ معاملہ جتنا سنگین ہے۔سزائیں بھی اتنی ہی سنگین ہونی چاہیے۔ مفتی عزیزالرحمن کو پھانسی  پہ لٹکایا جائے۔ہشام الہی ظہیر کے اس مطالبے کو حتمی شکل دلوانے کے لیے عوام کو  بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔صرف آوا زہی نہیں اٹھانی گھروں سے نکل کراحتجاج ریکارڈ کروانا ہوگا۔اللہ سے مدد طلب کرنا ہوگی۔اے اللہ ہمارے بچے غیر محفوظ ہیں تو ان درندوں کا قلع قمع کرنے والا قانون نافذ۔کرنے کی توفیق دے۔۔آمین یاد رکھیں خدا نے اس قوم کی۔حالت نہیں بدلی جسے اپنی حالت خود بدلنے کا خیال نا ہو۔بدلیں نکلیں گھروں سے اورتب تک چین سے نا بیٹھیں جب تک یہ درندے سرعام گھومتے پھر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

موثر تدریس کیسے ممکن ہے؟

یہ معاملہ اس لیے بھی زیادہ سنگین ہے کہ یہ مدرسے کی حرمت سے جڑا ہے۔مدرسوں کی حرمت کی سلامتی کے لیے مفتی کو سزا دینا ازحد ضروری ہے۔مدرسے اسلام کی بقا کے ضامن ہیں۔یہاں لوگ اپنے۔بچے اس لیے نہیں بھیجتے کہ وہ ہوس کے پجاریوں کا نشانہ بنیں۔لہذا علماء کو اٹھ کھڑے ہونا چاہیے تاکہ یہ ثابت ہوسکے کہ اسلام کا نام بدنام کرنے والوں کو اسلام کیسی سزائیں دیتا ہے تاکہ۔حرمت سلامت رہے۔بات اب اسلام کی ہے اس کالک کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔اگر نہیں پہنچاتے تو  کل اس کی جگہ ہمارے بچے بھی ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں