موبائل کا نشہ اور ہمارے بچے
کل میں نے اپنی بہن کے نمبر پہ کال کی چار سالہ بھانجے نے کال ریسیو کی ،کہتا میں ٹھیک ہوں اب اللہ حافظ میں نے کارٹون دیکھنے ہیں میں بولتی رہ گئ پر موبائل بند ہو چکا تھا۔یہ اب ہر گھر کا مسئلہ ہے۔
موبائل بظاہر اہک معمولی سا گیجٹ جس سے تھوڑی دیر کے لیے بچوں کو بہلانے کے لیے دے دیا جاتا ہے اور پھر یہ بہلاوا کسی نشے کی طرح انسانی جان کو چمٹ جاتا ہے موبائل کا نشہ کس طرح انسانی دماغ پہ اثر انداز ہوتا ہے اور کیسے کیسے روگ لگاتا ہے آج اسی موضوع پہ بات کی جاِے گی۔
موبائل کو آن کرتے ہی ایک ایونٹ دماغ میں بننا شروع ہوتا ہے جسے مائیکرو ایونٹ کہتے ہیں اصل میں ایونٹ دو طرح کے ہوتے ہیں ایک اوکسیٹوسن ایونٹ اور دوسرا مائیکروایونٹ،جسے ہی موبائل پکڑتے ہیں یہ شروع ہوجاتے ہیں جس سے انسانبکو تسکین محسوس ہوتی ہے جس کے نتیجےمیں دماغ ایک کیمیکل تیار کرتا ہے جسے ڈوپامائن کا نام دیا جاتا ہے
ڈوپامائن کیا ہے؟
ڈوپامائن ایک کیمیکل ہے جو قدرتی طور پر انسانی جسم میں پایا جاتا ہے۔ یہ ایک نیورو ٹرانسمیٹر ہے، یعنی یہ جسم سے دماغ کو سگنل بھیجتا ہے۔ ڈوپامائن ایک شخص کی حرکات کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے جذباتی ردعمل کو کنٹرول کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ڈوپامائن کا صحیح توازن جسمانی اور دماغی تندرستی دونوں کے لیے ضروری ہے۔ دماغ کے اہم افعال جو موڈ، نیند، یادداشت، سیکھنے، ارتکاز، اور موٹر کنٹرول کو متاثر کرتے ہیں کسی شخص کے جسم میں ڈوپامائن کی سطح سے متاثر ہوتے ہیں۔ ڈوپامائن ایک قدرتی ہارمون ہے جو ہر اس چیز کے نتیجے میں بنتا ہے جس سے ہمیں۔خوشی حاصل ہوتی ہے۔چاہے وہ موبائل خوشی ہو یا کھانے پینے اور کھیلنے سے متعلق ہو چاہے کسی نشہ آور چیز کے استعمال۔سے متعلق ہو اگر آپ اپنے بچوں کے ساتھ تین سے چار گھنٹے کھیلتے ہیں اسے گود میں اٹھاتے اور کسنگ کرتے ہیں یا جھولا جھلاتے ہیں تین سے دو گھنٹوں میں۔دماغ جتنے ایونٹ بناتا ہے اتنے ہی ایونٹ موبائل کی دومنٹ کی گیم سے بنتے ہیں
یہ بھی پڑھیے
بچوں کو موبائل کس عمر میں دیا جاۓ؟
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ موبائل کے نتیجے میں جو ایونٹ بنتے ہیں وہ حقیقی نہیں مصنوعی ہوتے ہیں اور کھیل کود سے بننے والے ایونٹ اصلی اور حقیقی ایونٹ ہوتے ہیں۔حقیقی ایونٹ سے اکسیٹوسن اور مصنوعی سےڈوپامائن پیدا ہوتے ہیں۔جب بچے اپنے والدین سے کھیلتے اور لطف اندوز ہوتے ہیں تو ایک اور کیمیکل اوکسیٹوسن بنتا ہے جو ماں اور بچے دونوں کے اندر بنتا ہے یہ بھی خوشی کا کیمیکل ہے جب بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو۔اس وقت یہ۔سب سے زیادہ خارج ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ بچے کے ساتھ ساتھ اس کے والدین سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں اور یہ اکسیٹوسن ہر اس شخص میں پیدا ہوتے ہیں جس سے ہم محبت کرتے ہیں۔
ڈوپامائن اور اکسیٹوسن میں کیا فرق ہے؟
ڈوپامائن وقتی خوشی دیتے ہیں اور اس سے زیادہ کی طلب بڑھتی ہے جیسے کوئء ایک پلیٹ بریانی کھاتا ہے تو اس سے زیادہ کی۔طلب ہوتی ہے بالکل ایسے ہی نشہ آور اشیاء سے ہوتا ہے جتنا بھی وہ۔کام کر لیں طلب بڑھتی ہے کم نہیں ہوتی۔ریسرچیز بتاتی ہیں جدید دور میں سے برا نشہ موبائل کا نشہ ہے جسے چھڑوانا مشکل ترین ٹاسک ہے۔جتنا نشہ آور اشیاء کا نقصان ہوتا ہے اس سے کہیں زیادہ نقصان بچے کو موبائل کے استعمال سے پہنچتا ہے فرض کریں اگر دو تین سال کے بچے کو موبائل پر گیم لگا کر دیتے ہیں اس کے ڈوپامائن اور اور کی طلب کرتے ہیں اور وہ زیادہ موبائل کی ضد کرتا ہے جتنا موبائل پکڑتا ہے حقیقی۔خوشی سے دور اور مصنوعی سے قریب ہوتا چلا جاتا ہے پھر ایک وقت آتا ہے وہ ان سب سے اکتا جائے گا اور کچھ اور مانگے گا اور یہ سلسلہ بڑے بڑے جرائم تک جا پہنچے گا۔
یوں ایک بہلاوے سے شروع ہونے والا سفر ایک ایسی بند گلی پہ احتتام۔پزیر ہوتا ہے جس کی کوئی منزل نہیں بلکہ اس کے دوسرے سرے پہ ایک ایسی کھائی ہے جس کا نتیجہ تباہی ہے
حالانکہ یہ بچوں کے کھیلنے اور تتلیاں پکڑنے کی عمر تھی ناپختہ جذبات سےپختگی جزبات کا سفر تھا تعلقات بنانے کی عمر تھی جبکہ موبائل نامی زہر ان سے سچی خوشیاں سچے رشتے چھین رہا ہے اوران کے اندر ابنارملٹیز پیدا کر رہا ہے آج کل بچوں میں سیلف کنٹرول ختم ہو رہا ہے اور وہ بیٹھے بیٹھے چیخنے لگتے ہیں یہ موبائل زیادہ استعمال کی وجہ سے ہے آنے والے وقتوں میں یہ بڑے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
ایسےبچے جونہی بڑے ہوتے ہیں مختلف جرائم کا شکار ہونے لگتے ہیں اور یہ خبریں آن دا ریکارڈ اس لیے نہیں ایک بہت بڑا بزنس اس سے خسارے میں بدل جا ئے گا یہ بزنس سٹیپ بائی سٹیپ ہم تک پہنچا پہلے دفتر کے ٹیبل پھر گھر گھر سے جیب اور جیب سے ہاتھ تک کا سفر ایک باقاعدہ پلاننگ کا حصہ ہے جس کا مقصد مسلم امت کی تباہی ہے۔
آنے والے وقتوں میں مزید ٹیکنالوجیز آ رہی ہیں ایک ایسی عینک جسے لگانے سے ہم کہیں اور دماغ کہیں اور ہوگا۔
موبائل جب بڑوں کے لیے اتنا نقصان دہ تو سوچیں معصوم پھول اس سے کتنے متاثر ہوتے ہوں گے یہ کچے ذہن یہ کچی کلیاں آپ کے پاس امانت ہیں حدیث مبارکہ کا مفہوم تم میں سے ہر ایک راعی ہے اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہوگا ۔تھوڑا نہیں پورا سوچیے یہ زرا دہر کا بہلاوا کل کے کے بڑے خسارے میں بدل سکتا ہے۔
موبائل کا نشہ اور ہمارے بچے