میاں بیوی کی ترقی کا راز کس چیز میں مضمر ہے؟جانیے قلم کتاب پر
صدیوں سے ایک بات کہی جاتی ہے کہ مرد کی کامیابی اور ناکامی کے پیچھے کوئی نا کوئی عورت کھڑی ہوتی ہے۔جسے عام طور پر بیوی سمجھا جاتا ہے۔حالانکہ ماں بیوی سے زیادہ اثراندا ز ہوتی آئی ہے۔جدید سائنس نے اس تصور کو زیادہ گہرائی سے جائزہ لیا اور س نتیجے پر پہنچی ہے کہ صرف مرد ہی نہیں عورت بھی اپنے جیون ساتھی کے اچھے اور برے اثرات کو قبول کرتی ہے۔انسان کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ شادی کس سے کرتا ہے اور یہ بندہ یا بندی آپ کے لیے کتنا مددگارثابت ہوتا ہے۔
میاں بیوی کی ترقی کا راز کس چیز میں مضمر ہے اس حوالے سےکارنیج یونیورسٹی میں رپورٹ شائع کی گئ جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ آپ کا جیون ساتھی آپ کی کامیابی پر انحصار کرتا ہے۔حتی کہ ناکامی کا بھی حصہ دار ہوتا ہے۔سروے میں بتایا گیا کہ ایک دوسرے سے تعاون کا رویہ اپنانے والے شریک حیات کی زندگیوں میں کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
163 جوڑوں کے گروپ پہ ریسرچ کی گی اور ہر ساتھی کو سادہ پزل حل کرنے کو دیا گیا۔اس دوران ان کے درمیان ہونے والی گفتگو کو مانیٹر کیا گیا۔ماہرین نے ثابت کیا کہ وہ کپل جنہوں نے ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کہ وہ عام زندگی میں بھی زیادہ خوش باش مطمئن اور خوش حال تھے۔اور انھوں نے عام پزل کی بجاۓ انعام یافتہ پزل کو سلیکٹ بھی کیا۔
اس تحقیق سے یہ جاننے میں بھی مدد ملی کہ لوگ آپ کی زندگی میں کس طرح سے اثرانداز ہوتے ہیں یہی چیز آپ کی کامیابی اور ناکامی کو واضح بھی کرتی ہے۔لہذا اپنے جیون ساتھی کے بارے میں محتاط رہیے۔اور شادی سے پہلے یہ ضرور چیک کریں کہ آنے والا جیون ساتھی کس حد تک مددگار ہو سکتا ہے۔کیا وہ اپنی ذات میں مگن رہنا پسند کرتا ہے یا سوشل انسان ہے۔اگر تو سوشل ہے تو وہ آپ کی زندگی میں چار چاند لگا سکتا۔سوشل لوگ زیادہ مواقع زیادہ لوگ لے کر آپ کی زندگی میں آتے ہیں۔یہ پیپل بینک آپ کے بینک اکاونٹ سے بھی زیادہ منافع بخش ثابت ہوتا ہے۔میاں بیوی کی ترقی کا راز کس چیز میں مضمر ہے اس حوالے سے جاننے کی کوشش کیجیے ۔