وائی فائی کی سپیڈ کیسے بڑھائیں؟اہم ٹپس
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتار ایک ایسامسئلہ ہے جس کا حل ہر پاکستانی چاہتا ہے۔خصوصا کرونا لاک ڈاون میں یہ مسئلہ بڑی شدت سے دیکھنے میں آیا ۔زیر نظر آرٹیکل میں وائی فائی کی سپیڈ بڑھانے کے طریقوں پہ بات کی جاۓ گی۔ان پر عمل پیرا ہو کر انٹرنیٹ کی سپیڈ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
روٹر کو مناسب جگہ پہ رکھنا
روٹر کو ہمیشہ گھر کے درمیانی حصے میں رکھنا چاہیے۔اور کسی ایسی جگہ رکھنا چاہیے جہاں سے انٹینا النی سیدھ میں رہیں۔دیوار کے ساتھ رکھنے میں یہ قباحت ہے کہ انٹینا سیدھ میں نہیں رہتا۔
ایکسٹرا روٹر سے مدد لینا
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے موبائل میں انٹرنیٹ چلے نہیں بلکہ دوڑیں تو اس کے لیے ایکسٹرا روٹر رکھ لیں۔دوسرے والے روٹر کو گھر میں کسی بھی جگہ پہ رکھ سکتے۔
پاس ورڈ لگائیں
وائی فائی کی سپیڈ تبھی بڑھ سکتی جب آپ نے اپنی ڈیوائس پہ پاسورڈ لگا رکھا ہو۔
یہ بھی پڑھیں
دیگر الیکٹرانک ڈیوائس سے دور رکھنا
روٹر کو ہمیشہ دیگر ایکڑانک ڈیوائسز سے دور رکھیں۔ٹی وی فون اور دیگر اشیاء کے قریب رکھنے سے روٹر کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔بلیوٹوتھ سپیکرز سے بھی روٹر کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔اس سے دور رکھنا بھی ضروری ہے۔
موبائل کو غیر ضروری فائلوں سے خالی کریں
موبائل میں سپیس نا ہو تو تب بھی انٹرنیٹ سلو ہوتا ہے۔جب سپیس ہی نہین ہوگی۔تو چلے گا کیسے۔اس لیے موبائل کو ہمیشہ غیرضروری فائلوں کے بوجھ سے آزاد کر کے اتنی جگہ دیں کہ موبائل بہتر طریقے سے اپنے فنکشن چال سکے۔
اگر آپ درج بالا ٹپس کو۔سامنے رکھ کر انٹرنیٹ استعمال۔کریں گے تو کوئی شک نہیں کہ آپ کا انٹرنیٹ چلے گا نہیں بلکہ بھاگے گا۔آزمائش شرط ہے۔
وائی فائی کی سپیڈ کیسے بڑھائیں؟