واٹس کا نیو فیچر متعارف کروادیا گیا جس کی روسے اب واٹس ایپ سے چار ڈیوائسز کنیکٹ ہوسکیں گیں
کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے ایک نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ 2.21.19.9 کی ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی ہے جس سے صارفین کے لیے اس فیچر کا فائدہ اٹھانا آسان ہو جائے گا چاہے وہ بیٹا ٹیسٹر ہی کیوں نہ ہوں۔ ملٹی ڈیوائس فیچر صارفین کو واٹس ایپ کو بنیادی ڈیوائس کے علاوہ مزید 4 ڈیوائسز سے کنیکٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ حاصل کرنے والے صارفین اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ مختلف ڈیوائسز پر استعمال کر سکیں گے۔ واٹس ایپ نے اس نئے ملٹی ڈیوائس فیچر کو رواں سال جولائی میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا تھا تاہم اب آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین بھی اس فیچر سے مستفید ہو سکیں گے۔