واٹس ایپ کے نۓ زبردست فیچر اپ گریڈ کر دیے گۓ ہیں۔جن کے بعد واٹس ایپ کا شمار بھی زوم اور دیگر جدید ایپ کے بالمقابل آ جاۓ گا۔
واٹس ایپ کی پرائیویسی کے ایشو کے بعد بہت سی ایپس واٹس ایپ کے بالماقابل آ گئ ہیں۔واٹس ایپ نے دور ہوتے صارفین کو پھر سے متوجہ کرنے کے لیے کچھ تبدیلیاں کیں ہیں۔جو فیچر کے لحاظ سے کافی خوش آ ئند ہے۔اب واٹس ایپ ایڈیواور ویڈیو ایپ کے لیے ایک بہترین ایپ کے ہم پلہ آ گی ہے۔گوگل میٹ اور زوم کی طرح اب اس کے فیچرز ڈسک ٹاپ بڑی سکرین پر بھی استعمال ہو سکیں گے۔اور صارفین لینڈ سکیپ اور پورٹریٹ دونوں طریقوں سے استعمال کر سکیں گے۔
پچھلے دنوں جیسے واٹس ایپ کے خالف مہم جاری تھی ویسے آج کل واٹس ایپ کی اس نیو تبدیلی پر چرچے جاری ہیں۔واٹس ایپ ایک بار پھر خبروں کی زد میں ہے مگر اس دفعہ اس تبدیلی کو بڑا خوشگوار سمجھا جا رہا ہے۔واٹس ایپ کی یہ حکمت عملی کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
جہاں تک واٹس ایپ کی ۔مقبولیت کی بات ہے تو واٹس ایپ نے کووڈ 19 کے دنوں میں دوگنے صارفین پیدا کیے ہیں۔کووڈ 19 کے دنوں میں جب لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نا تھا تب واٹس ایپ واحد تفریح تھی جس سے لوگ لطف اندوز ہو کر قرطینہ کا وقت گزارتے دکھائی دیتے تھے۔اور اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز سے بھی اس کی مانگ بڑھ گئ تھی۔امید ہے جدید فیچرز کی تبدیلی واٹس ایپ کی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالا دے گی۔