واٹس ایپ بمقابلہ ٹیلی گرام
واٹس ایپ کے مقابلے میں ٹیلی گرام ایک ایسی ایپ ہے جو واٹس ایپ سے کئ گنا زیادہ پاورفل اور افادیت کی حامل ہے۔اس ایپ کے زریعے آپ ویڈیو کال وائس مسجز اور مختلف فائلز کو ایک دوسرے سے شئیر کر سکتے ہیں۔ٹیلی گرام کے منفرد فیچر واٹس ایپ سے زیادہ capacityرکھتے ہیں۔لیکن اس کو دیکھنے کے لیے اس کو استعمال کرنا پڑے گا جبھی آپ اس ایپ کے منفرد فیچر کے بارے میں جان سکیں گے۔
اس کے فیچرز اور ان کی بہترین خصوصیات درج ذیل ہیں۔
گروپ
ٹیلی گرام بھی واٹس ایپ کی طرح گروپ کی سہولت دیتا ہے مگر واٹس ایپ میں 256 لوگوں کی گنجائش ہوتی ہے جبکہ ٹیلی گرام کے اندر اتنی وسعت ہے اس کے اندر ایک لاکھ لوگ شامل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اگر چینل بنانا چاہتے ہیں تو اس کی گنجائش لا محدود ہے۔
یہ بھی پڑھیے
واٹس ایپ کی نئ شیطانی پالیسی نامنظور
واٹس ایپ کا گروپ جوائن کرنے سے پہلے ہمیں بالکل اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ یہ کیسا گروپ ہے اس کے اندر کیا چل رہ ہے سواۓ نام کے۔۔۔مگر ٹیلی گرام کے اندر یہ آپشن بھی موجود ہے کہ پہلے جج کرو پھر اچھا لگے تو شامل ہو جاو۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ گروپ میں جس دن سے شامل ہوتے اسی وقت کی شئیرنگ اور ڈیٹا کے بارے میں آگاہی رکھتے اس سے پہلے کی نہیں۔جبکہ ٹیلی گرام کا گروپ جب مرضی جوائن کرو شروع دن کا ڈیٹا بھی شو کرے گا۔
واٹس ایپ پہ جو کچھ شئیر کیا جاتا۔اس کا۔بوجھ آپ کے موبائل کو اٹھانا پڑتا جبکہ ٹیلی گرام میں یہ بوجھ یہ ایپ خودا ٹھاتی ہے۔
ٹیلی گرام کا سب سے عمدہ فیچر اپنا نمبر شو کیے بغیر اگلے سے بات چیت کرنا ہے۔اتنی سیکیورٹی شاید ہی کوئی ایپ دیتا ہو۔
ٹیلی گرام خود کار طریقے سے آپ کی مدد بھی کرتا ہے۔اس اہم ترین فیچر کا نام بھی بوٹ ہے۔
میسج ایڈنٹنگ کی سہولت ٹیلی گرام دیتا ہے یہ ٹیلی گرام کا ایک اضافی فیچر ہے جو واٹس ایپ پہ موجود نہیں ہے۔
واٹس ایپ پہ بھجی جانے والیق ویڈیو کا سائز سولہ ایم بی تک ہے جبکہ ٹیلی گرام اس حجم کو بڑھا کر ڈیڑھ جی بی تک لے گیا ہے۔
ٹیلی گرام مسیجز کو سیو کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔آپ کا ڈیٹا سیکیور بھی رہتا ہے یہ سہولت ٹیلی گرام سروئیر دیتا ہے۔
جہاں تک ٹیلی گرم کی سیکیورٹی کی بات ہے تو یہ اسکی سیکیورٹی واٹس ا یپ سے کہی زیادہ اچھی اور معیاری ہے۔مسجز پڑھے جانے کے بعد خود بخود ڈیلیڈ ہو جائیں گے۔اگر کوئی سکرین شارٹ لیتا ہے تو اس کا مسج بھی متعلقہ شخص کو کر دیا جاۓ گا۔
اس آپشن پہ کام ابھی جاری ہے۔ٹیلی گرام ایک عمدہ معیاری اور سیکیور ایپ ہے اسے ڈاون لوڈ کیجے اور اپنے دوستوں کو آگاہ کیجیے۔