495

پانچ جنوری یوم حق خوداردیت کشمیر

تحریر شئیر کریں

پانچ جنوری یوم حق خوداردیت کشمیر

67 ساٹھ پہلے کی بات ہے ایک قوم اٹھی اور پھر اٹھ کے کھڑی ہو گئ۔گمنامی کے اندھیروان سے نکلنے کا عزم لیے آنکھوں میں آزادی کے دیپ جلاۓ یہ کوئی اور نہیں بلکہ ایک صدی سے ظلم وجبر کے آگے سینہ تانے کھڑی قوم کشمیری ہیں۔

دنیا بھر میں آج کشمیریوں کا اہم دن 5 جنوری حق خودرادیت منایا جا رہا ہے۔
یہ دن یاد دلاتا ہے کہ کشمیریوں نے بالآخر ایک طویل جدوجہد کے بعد یہ منوانے میں کامیاب ہوئی کہ وہ بھی ایک قوم ہیں اور آزادی کے ساتھ جینے کا حق رکھتے ہیں۔یقینا یہ ایک بڑی کامیابی تھی جو پانچ جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے اس حق کو تسلیم کر کے انھیں سرخرو کیا۔

سوال یہ ہے کہ اس حق خوداردیت کے باوجود آج تک کشمیری پابند سلاسل کیوں ہیں؟اقوم متحدہ بے بس ہے یا پھر کشمیریوں کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا۔۔۔بظاہر ان کو کہاجاتا کہ ہاں تم ٹھیک ہو مگر عملا ہر وہ حربہ استعمال کیا جاتا ہے جو ان کے ہر دن کو برا دن اور ہر رات کو مزید بھیانک بنارہا ہے۔
عمرآن خان نے آج اپنے ٹیویٹر پیغام میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کر کے کشمیریوں کے حق میں پیغام جاری کیا ہے۔جو خوش آئند یے۔

رات جتنی بھی طویل ہو جاۓ مگر اس کی قسمت سحر ضرور ہوتی ہے۔ظلم جتنا بھی بڑھ جاۓ مگر ایک دن ختم ہو جاتا ہے۔

یہ کشمیریوں کے ضبط اور حوصلے کا امتحان ہے۔اللہ ان کو جلد آزادی کا دن نصیب کرے۔آمین۔قلم کتاب کشمیریوں کے اس اہم دن پر ان کے لیے دعاگو ہے۔

پانچ جنوری یوم حق خوداردیت کشمیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں