376

پاکستان کا اپنا واٹس ایپ لانچ کرنے کی تیاریاں شروع

تحریر شئیر کریں

پاکستان کا اپنا واٹس ایپ لانج کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں ہیں۔یہ فیصلہ حال ہی میں واٹس ایپ کی طرف سے پیش کی گئ نئ شرائط کے بعد کیا گیا ۔واٹس کی نئ شیطانی پالیسی سے کافی لوگ پریشان ہیں۔اس صورت حال کو دیکھتے ہوۓ وزارت آئی ٹی نے اعلان کیا ہے۔کہ پاکستان آئی ٹی ماہرین کی مدد اے واٹس ایپ کی طرز کی اپنی ایپ لانچ کرے گا۔جس کی۔سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاۓ گا۔جس کا ڈیٹا محفوظ ہوگا۔اور اس پر کوئی نازیبا مواد شئیر نہیں کیا جا سکے گا۔اس ایپ کو جوائن کرنے کے لیے آئی ڈی کارڈ نمبر دینا ضروری ہو گا۔

پہلے مرحلے میں یہ ایپ پاکستان کے بڑے شہروں میں لانچ ہوگی۔اس کے بعد دیگر حصوں میں اور اس ایپ کو بین الاقوامی سطح پر بھی لانچ کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیے

واٹس ایپ کی نئ شیطانی پالیسی نامنظور

وزارت آئی ٹی کے اس اعلان کے بعد لوگ کافی پرجوش ہیں کہ پاکستان بھی آئی ٹی کی دنیا میں کو ئی اہم کام کرنے جا رہا ہے۔لوگ منتظر ہیں کہ یہ۔نئ ایپ کب آتی یے۔تاہم اس حوالے سے حتمی بنیادوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔

باہمی رابطے کے لیے پاکستان کا اپنی ایپ لانچ کرنا غیر ملکی ایپس پر انحصار کم سے کم کرنا ہے تاکہ ڈیٹا کو محفوظ بنایا جا سکے۔وزیر اعظم عمرآن خان کی سربراہی میں ماہرین کا یہ فیصلہ اس کڑے وقت کے عین مطابق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں