441

پنجاب بھر میں نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا؟

تحریر شئیر کریں

پنجاب میں نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا۔حتمی فیصلہ کر کیا گیا۔

کووڈ 19 کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں پڑھائی کا سب سے زیادہ حرج ہوا ہے۔اس کمی کو پورا تو نہیں کیا جا سکتا۔مگر اس کے لیے گورنمنٹ نے کچھ اقدامات کیے ہیں جیسے گرمیوں کی چھٹیوں اس دفعہ تین ماہ کی بجاۓ ایک ماہ پر مشتمل ہوں گی ۔

جہاں تک تعملیمی سال کے آغاز کی بات ہے تو اس کا آغاز اگست 2021 سے لے کر مارچ 2022ء تک ہوگا۔کووڈ کی وجہ سے یہ سال آٹھ ماہ پر مشتمل ہوگا۔
صوبائی وزراء پر مشتمل کا فرنس 28 فروری کو ہوئی تھی۔جس میں تعلیمی نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے۔جس کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں دو سے 31 جولائی تک ہوں گیں جبکہ پہلی کلاس سے چوتھی کلاس تک کے امتحانات یک جون سے پندرہ جون تک ہوں گے۔چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بھی انہی تاریخ ہر ہوں گے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات تیس جون تک ہوں گے۔

جہاں تک ان امتحانات کے نتائج کے اعلانات کی بات ہے۔تو پانچویں اور آٹھویں کے نتائج کے اعلانات تیس جون اور لہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں کے یکم جولائی کو ہوں گے۔

رواں سال کے طلباء کا لاک ڈاون کے بعد دوبارہ کلاسز کا آغاز یکم فروری سے ہوا تھا۔وفاقی وزیر تعلیم نے اپنی کانفرنس میں کہا کہ ہم نے رواں سال کو آگے بڑھا دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں