535

کامیاب نوجوان

تحریر شئیر کریں

میری لاِئبریری سے کامیاب نوجوان سات عادات

“The journey of a lifetime starts with the turning of a page”
زندگی کا سفر صفحہ ہلٹنے سے شروع کرو،میری لائبریری سے آج کی کتاب”کامیاب نوجوان سات خوبیاں “جو اسٹیفن آرکووے کے بیٹے شون آرکووی کی مشہور زمانہ کتاب the seven habits of highly effective people کا اردو ترجمہ ہے۔جو قاسم علی شاہ فاونڈیشن کے تعاون سے پبلش کی گی اور اس کے مترجم سید عرفان احمد ہیں۔

بہت خوبصورت کتاب اندازوبیاں ہی نہیں اس کتاب کا کونٹینٹ بھی منفرد ہے۔جہاں تک اسلوب کی بات ہے تو روانی سلاست کے ساتھ ساتھ آسان فہم زبان استعمال کی گی ہے۔جو کہ کتاب کے معیاری ہونے کی دلیل ہے۔ٹائٹل پہ غور کریں تو ایک نوجوان جس بلندی پہ کھڑا بلندیوں کی طرف گامزن ہے۔

ذندگی میں کامیابی اہم نہیں ہوا کرتی سفر اہم ہوتا ہے اور اس سفر کا۔زادراہ اگر کامیابی کے اصولوں سے لبریز ہو تو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

کتابوں سے دوستی کی آخری صدی

آنسان خطا کا پتلا ہے غلطیاں کرنا اس کی سرشت میں ہے مگر ان غلطیوں سے سیکھنا اور کامیابی کی طرف بڑھتے جانا یقینا ایک۔مشکل ٹاسک ہے مگر جو لوگ اس گر سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ دراصل غلطیاں ہی کامیابی کی طرف لے کر جاتی ہیں۔اس کتاب کا یہی موضوع ہے۔

ہماری زندگی رویوں سے بنتی ہے اور رویے اچھی سوچ سے جنم لیتے ہیں۔اور اچھی سوچ اچھی کتابوں سے ملا۔کرتی ہے۔سات عادات اگر زندگی میں شامل کر لی جائیں تو زندگی زندگی نہیں بلکہ انقلاب بن جائے گی۔

وہ سات عادات کون سی ہیں جانیے اس کتاب میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں