413

کامیڈین زید علی کے ہاں بچے کی آمد متوقع

تحریر شئیر کریں

کامیڈین زید علی کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہے۔یہ خبر انسٹا گرام میں زید علی نے شئیر کی ہے وہ اور انکی کامنی سی بیگم یمنی تصویر میں بہت میں بہت خوش باش دکھائی دے رہے ہیں۔زید علی نے کپیشن میں لکھا یے کہ یہ میری زندگی کا عظیم دن ہے۔آج ہم ماں باپ بننے جا رہے ہیں۔

زید علی نے 2017ء میں یمنی سے شادی کی اور وہ کنیڈا میں خوش باش زندگی گزار رہے ہیں۔زید علی نے یوٹیوب پہ اپنی چھوٹی چھوٹی کامیڈی ویڈیو سے شہرت پائی۔اور یہ اس وقت کی بات ہے جب وہ خود ایک کم عمر نوجوان اور طالب علم تھے۔اور اس وقت یوٹیوب پہ اس طرح کی ویڈیو بنانے والے وہ واحد پاکستانی تھے۔اندرون اور بیرون ملک ان کی ویڈیوز کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ان کے فین لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ایفا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں ۔
ایسے وقت میں جب کآمیڈین زید علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔وہ بہت خوش بھی ہیں قلم کتاب انکی خوشیوں کے لیے دعاگو ہے کہ اللہ انھیں صحت اور ایمان کے ساتھ لمبی عمر والی اولاد دے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں