کرونا کی آڑ میں اسرائیل کے مذموم مقاصد جاری ہیں۔یہ بات مسجد اقصی کے خطیب نے اپنے ایک پیغام میں کہی۔شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیل کرونا وائرس کے بہانے بیت المقدس اور مقامی آبادی کے خلاف اپنے مذموم مقاصد جاری رکھے ہوۓ ہے۔
اسرائیل کرونا کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد آگے بڑھا کر آنے والے نمازیوں پر جرمانہ عائد کر کے اور جبری پابندیاں لگا کر فلسطینی شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔
ایک طرف فلسطینیوں کو نماز سے روکا جا رہا ہے دوسری طرف یہودیوں کو خصوصی مراعات کے ساتھ بیت المقدس میں آنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔اور نماز کے لیے آنے والے نمازیوں کو مسجد سے سو کلو میٹر دور رہنے کو کہا جاتا ہے۔
یہ سب واضح کرتا ہے کہ اسرائیل کرونا کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد جاری رکھے ہوۓ ہے۔اور فلسطینیوں کو اشتعال دلانے پی مجبور کررہا ہے تاکہ فتنہ پھیلے اور نا ختم۔ہونے والی آگ بھڑک اٹھے۔اور پھر میڈیا کے زرہعے دنیا کو بتایا جاۓ کہ مسلمان تو ہیں ہی دہشت گرد، ان کو امن سے رہنا آتا ہی نہیں۔