وزیر اعظم عمرآن خان نے کرونا وائرس کی دوسری لہر کے بارے میں اپنے خدشے کا اظہار کردیا۔
وزیر اعظم عمرآن خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان اگرچہ کرونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ ریا تاہم کرونا کی دوسری لہر جو کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ شروع ہو سکتی کا کا فی حد تک امکان ہے۔لوگوں کو چاہیے کہ وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔اور ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے چھ افراد یلاک ہوۓ اور 622 نۓ افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے سات ماہ سے دنیا کو اس وبا کا سامنا ہے۔جس کا نام کووڈ 19 ہے۔یہ نزلہ زکام کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔اگر تھوڑاسا پرہیز کر لیا جاۓ تو اس بیماری سے کافی حد تک بجات ممکن ہے۔کرونا سے مسئلہ تب ہوتا ہے جب اس سے ڈرا جاۓ کیونکہ ڈر اور خوف سے قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے اور انسان کسی بھی بیماری کا جلد شکار ہو سکتا ہے۔لہذا ڈرنا باکل نہیں اللہ پہ بھروسہ رکھتے ہوۓ پرہیز کا فارمولا اختیار کرنا ہے۔
368