گردوں کی حفاظت کیسے کریں؟پڑھیے معلوماتی فیچر قلم کتاب پر
گردے انسانی جسم کا اہم ترین عضو ہیں۔جس کا کام خون سے کچرا ور فاسد مادوں کو صاف کرنا ہوتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستا ن میں لاکھوں افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں اور ہر سال پندرہ سے بیس کے حساب سے اس بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وہ کون سے اقدامات ہیں جن پر عمل کرنے سے گردوں کی کاردگی بہتر ہو سکتی ہے ؟
سب سے پہلے۔ان عوامل کے بارے میں جاننا ضروری ہے جس سے گردے متاثر ہوتے ہیں۔
شراب الکحل کولڈ ڈرنکس چاۓ کافی کا زیاد استعمال اور پانی کا کم استعمال کردوں کے فنکشن کو متاثر کرتا ہے بعض بیماریاں جیسے بلڈ پریشر شوگر وغیرہ اس کے علاوہ ادویات کا بے جا استعمال بھی گردوں کو متاثر کرتا ہے۔کچھ عادات بھی گردوں کو بیمار کرتی ہے جیسا کہ پیشاب کی حاجت ہو تب بھی پیشاب نا کرنا۔اور پیاس لگنے کی صورت میں پانی کا نا پینا۔پیاس وہ عوامل ہے جس سے گردے متاثر ہوتے ہیں۔
ادویات کم سے کم استعمال کریں۔
ادویات جن میں اینٹی بائوٹک بھی شامل ہیں۔ان کازیادہ استعمال گردوں کو متاثر کرتا ہے۔انتہائی مجبوری میں یہ دوائی کھائیں۔اور جب کھائیں تو پانی کا استعمال دوگنا کر دیں۔ڈاکڑ کی مرضی کے بغیر بالکل ادویات استعمال نا کریں۔
شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول رکھیں
شوگر ایسا مرض ہے جو گردوں کو بری طرح سے متاثر کرتا ہے۔اگر آپ کی شوگرادویات سے نارمل نہیں ہوتی انسولین کا ستعمال شروع کردیں۔اور ساتھ میں دارچینی کا قہوہ ضرور لیں۔دار چینی کے حواکے سے جدید سائنس اعتراف کر چکی ہے کہ یہ بلڈ میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتی ہے۔39 ہربز میں دارچینی اپنے فوائد کے لحاظ سے ٹاپ پر ہے۔اس کا استعمال کبھی مت بھولیں۔شوگر کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔
نمک کا استعمال کم کریں۔
نمک کا زیادہ استعمال جہاں ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے وہی گردوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔اور پتھری کا سبب بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شوگر پہ قابو پایا جا سکتا ہے اگر۔۔۔
دار چینی قدرتی اینٹی بائیوٹک اور شوگر جیسی مہلک بیماریوں کا علاج
ورزش
ورزش جہاں صحت کے لیے مفید ہے وہاں ہیوی ورزش اور زیادہ ورزش بھی گردوں کو متاثر کر سکتی ہے ورزش ضرور کریں مگر ہفتے میں چھ دن اور آدھے سے ایک گھنٹے تک کریں۔شروع میں ہمیشہ آسان ورزش سے آغا زکریں اور جب لمبے بریک کے بعد ورزش کریں تب بھی آسان سے مشکل کی طرف جائیں۔
گردوں کی حفاظت کیسے کریں اگر یہ جاننا ہے تو زندگی کے ہر معاملے میں اعتدال سے کام لیں۔
طبی معائنہ
اگر آپ شوگر اور بلڈ پرہشر کے مریض ہیں تو گردوں کا معائنہ کرواتے رہیں۔تاکہ ابتداء ہی میں اس بیماری کو پکڑ سکیں۔
صحت بخش اور متوازن غذا
گردوں کو ہر وہ چیز متاثر کر سکتی ہے جو آپ کھاتے ہیں لہذا اچھا اور معیاری کھانا ہی صحت کے لیے فائدے مند ہیں۔اس حوالے سے عام استعمال۔ہونے والا ڈالڈا گھی اور بہت سے آئل گردوں کی بیماری کا سبب بن رہے ہیں۔لہذا کم گھی والے کھانے اور اور معیاری آئل جیسا کہ آلیو آئل اور سرسوں کا تیل مفید ہے۔گھی استعمال کرنا بھی ہے تو دیسی گھی جو آرگینک ہے کا استعمال کریں۔
آج گردوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔یہ دن ہر مارچ کی دوسری جمعرات کو منایا جاتا ہے اس کا مقصد گردوں کی حفاظت کیسے کریں ؟کے بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کر نا ہے۔