احسان کرتے جاو
احسان کیا ہے؟
احسان کیا ہے ؟توفیق سے زیادہ دینا اگر کوئی اسلام علیکم کہے تو جواب میں ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کا اضافہ کر دینا اگر کوئی گالی دے تو نا صرف معاف کرنا بلکہ دعا بھی دینا یہ احسان کے زمرے میں آتا ہے اللہ نے قرآن میں بہت سی جگہوں پہ محسنین کی طرف کی ہے اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے
احسان کی مختلف صورتیں
ایک عورت کے شوہر دیر سے گھر آتے اور ان کی (یعنی شوہر کی) والدہ اس وقت تک نہیں سوتیں تھیں جب تک کہ وہ واپس نہ آ جاتے
تو ان کی بیوی ان کے جوتے والدہ کے دروازے کے سامنے رکھ دیتیں تا کہ ان کا دل مطمئن ہو جائے کہ بیٹا واپس آ گیا ہے حالانکہ وہ واپس نہیں آیا ہوتا تھا
تو اس پر وہ ماں کے مطمئن ہو کر الحمدللہ کہنے کی آواز سن لیتیں۔
بیوی نے چودہ سال تک اپنے شوہر کی دیکھ بھال میں کمی نہ کی جو بے ہوشی (coma) کی حالت میں تھا
اور اس پر ہر رات قرآن کی تلاوت کرتی رہتی
یہاں تک کہ اللہ تعالی کے فضل سے اس کے شوہر کو افاقہ ہو گیا اور اسے صحت و عافیت نصیب ہوگئی۔
میرا ایک دوست جس کے مزدوروں میں سے تین کا کئی سال پہلے انتقال ہو گیا تو وہ تب سے مسلسل ان کے گھر والوں کو ان کے شہروں میں
ان کی تنخواہیں بھجواتا ہے
روزانہ کلاس میں استاد اپنے ایک معمولی طالب علم کو سوالوں کے جواب خود سکھا کر سب سے شاباشی دلواتا ہے تاکہ اس میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو !
ہمارے ایک پڑوسی، اللہ ان پر رحم کرے، ہر نماز کے بعد نماز پڑھنے والے بچوں کو اکھٹا کر لیتے اور ان سب میں ٹافیاں تقسیم کیا کرتے یہاں تک کہ وہ نماز کے لیے ان سے بھی پہلے آنے والے بن گئے…!
محسنون_عرفتهم
یہ جملہ ہمیشہ اپنے سامنے رکھو:-
” احسان کرتے جاؤ خواہ تم پر لوگوں کی طرف سے احسان نہ بھی کیا جائے !”
احسان کرتے جاو پھر دیکھنا کیا ہو۔گا