611

القدس لنا

تحریر شئیر کریں

گزشتہ برس یوم القدس کے موقع پر لکھی گئی تحریر


ماؤں!!
خصوصاً مستقبل کی ماؤں!!
القدس آپ کو پکار رہا ہے۔۔۔!!
آپ سے ایوبی طلب کر رہا ہے!!

یاد ہے؟
وہ جو ایوبی تھا نا!!
جو فاتح القدس تھا۔۔۔
اس کی ماں نے کیا دعا کی تھی؟
اس نے رب سے مانگا تھا: الہٰی! مجھے ایسا رفیقِ حیات عطا کرنا جو میرا ہاتھ پکڑ کر جنت میں لے جائے اور جس کی اولاد سے ایسا مجاہد پیدا ہو جو بیت المقدس کو فتح کرے!!

پھر ۔۔۔
حیرت انگیز طور پر اس کو وہ رفیق حیات ملا جو بالکل یہی دعا مانگا کرتا تھا!!
ان دونوں کی دعائیں۔۔خالص نیتیں رنگ بھی لائیں۔

نوجوانو!!
ایسی ہوتی ہیں دعائیں۔۔
کبھی دل میں طلب ہوئی ایسی ؟
ایسی کوئی خواہش۔۔
کوئی تمنا ۔۔۔
کہ میں کچھ ایسا کر جاؤں جو رب کے آگے سرخرو کر دے۔۔۔
وہ تو۔۔۔
#نیتیں دیکھتا ہے نا!!
وہ تو یہ دیکھتا ہے کہ میرا بندہ کتنی خالص نیت سے کچھ کرنا چاہتا ہے؟
اس نے۔۔۔
#کرڈالنا ہمارے اوپر کہاں چھوڑا ہے؟ کچھ بھی کرڈالنا اس کے لیے کون سا مشکل ہے؟ بس اس کے کن کا محتاج ہے سب! اصل چیز تو اس کا اپنے بندوں کو اپنی رحمت، اپنی رضا، اپنی #جنتکامستحقبنانےکابہانہ ہے!!
تو کہیے پھر؟ ⁦مانگنا شروع کریں آج سے؟
مانگیے۔۔۔ کھل کھل۔۔۔جھولیاں پھیلا پھیلا کر مانگیے۔۔۔
اس سے کوئی ایوبی مانگیے۔۔
کوئی ابن قاسم مانگیے۔۔۔
فتح اسلام کی ہی ہے آخر۔۔۔مانگیے کہ اس فتح کا علم تھامنے والوں میں ہماری نسلوں سے کوئی ہو!
عیسی ابن مریم نے آنا ہے، اس کے ساتھ شامل ہونے والے کسی کو مانگیے۔۔۔⁦
اپنا ننھا، گھٹیا اور حقیر ظرف نہ دیکھیے۔۔۔
یہ دیکھیے کہ دینے والی ذات کا مقام کیا ہے!
اس کے ظرف کا سمندر کتنا گہرا ہے!
اس کی رحمت کا آسمان کتنا وسیع ہے!
اور۔۔۔
وہ کتناااااا بڑا بادشاہ ہے!!⁦⁩⁦

القدس_لنا

~طیبہ حمید مجاہدہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں