388

الوداع چچی جان

تحریر شئیر کریں

الوداع چچی جان !!!

تحریر ام سلیمان

آپ جیسی ہمدرد ، خوش گفتار ، ملنسار خاتون میں نے نے اب تک کی زندگی میں دو ،چار سے زیادہ نہیں دیکھی ہوں گی۔۔۔

ایسا دوستانہ رویہ کہ ہر بڑا ، چھوٹا آپ کا دوست تھا،

ایسی ہمدرد کہ ہو کوئی آپ سے اپنے مسائل شیئر کر کے مشورہ چاہتا،

ایسی ملنسار کہ کوئی دن ایسا نہ گزرتا کہ کوئی آپ کے گھر مہمان بن کر نہ آتا،

ایسا بڑا دل کہ پورے خاندان میں سب سے چھوٹی بہو ہونے کے باوجود بڑا اور مرکزی گھر آپ ہی کا قرار پایا، سب میل ملاقاتیں آپ کے گھر میں طے ہوتیں ۔۔

ٹھوکروں سے محبت کیجیے

جذبات کا اتنا خیال کہ طبیعت کی خرابی کے باوجود خود بازار جاتیں اور چھوٹے چھوٹے گفٹس خرید کر دور تک رشتہ داروں کو بھیجا کرتی تھیں، ( ابھی بھی میری کلائی میں ان کی بھیجی ہوئی چوڑیاں اور ہاتھ میں ان کی مہندی لگی ہے!) ..

دل بڑا اتنا کہ اپنے جوان بیٹے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل پر صبر کی مثال بنیں اور حساس اتنی کہ کہتیں میری آنکھوں میں سمندر بہتا ہے۔۔۔

میکہ ہو یا سسرال ، کبھی کسی رشتے، کسی ناتے کو اپنے لئے مقابلے میں نہیں لیا، بلکہ یکساں عزت اور محبت دی۔۔

کمال کی لذت تھی ان کے ہاتھوں میں، اور یہی ہنر اپنی بیٹیوں کو بھی خوب سکھایا۔۔۔

کل طبیعت بگڑی ذرا سی اور آن کی آن میں واپسی کی راہ لی ، آج زیر زمیں سو رہی ہیں۔۔

اللہ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، قبر کو جنت کی معطر ہواؤں سے بھر دے اور بشری لغزشوں سے درگزر کرتے ہوئے حسنات کی بہترین اور اعلیٰ ترین جزا دے۔۔۔
آمین۔

ستارے زمیں کے بجھے جا رہے ہیں۔۔ 😞

الوداع چچی جان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں