398

امید سحر

تحریر شئیر کریں

امید سحر تیرا شکریہ میں ادا کیسے کروں

نم آنکھ سے آسماں کی طرف دیکھا
اور اللّہ سے کہا:
تھک گئی ہوں یا رب۔
کیونکہ میرا انتخاب ہمیشہ غلط رہا ہے۔مجھے کبھی درست انتخاب کرنا ہی نہیں آیا۔یا اللّہ میں نے تیری محبت کو بہت سی محبتوں کے نیچے رکھا*میرے قول میں تو” تو” بہت رہاپر میرا فعل کہیں بہت پیچھے رہ گیا۔میں سب کو راضی کرتے کرتے تھک گئی۔
کیونکہ میری ترجیح درست نہیں تھی۔یا رب اب جب پوری طرح ٹوٹ گہی تو بکھرا ٹوٹا پھوٹا وجود تیرے سامنے لائی ۔ ۔
کیونکہ تو نے جیسے میرا جوڑ جوڑ جوڑا اور مجھے تخلیق کیا ایسے تو میرا بکھرا وجود بھی سمیٹ دے گا۔میں ہلکان رہی غیر ضروری کاموں میں خود کو مطمئن کرنے کے لیے ۔
پر بھول گئی۔سکون تو تیرے ذکر میں ہے۔میں بھول گئی ۔
یہ وعدہ تو تیرا تھا۔
*ولسوف یعطیک ربک فترضی ّعنقریب آپ کا رب آپ کو اتنا دے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے”
اب جب یہ بھولے اسباق یاد آرہے ہیں تو میری نم آنکھوں کے

یہ بھی پڑھیے

امید سے ہےزندگی

باوجود بھی لب مسکرا رہے ہیں۔کیونکہ تو اپنے وعدے کے خلاف نہیں جاتا۔ ۔ ۔اب کہاں گئی تھکن ؟کیسی تھکن؟
اب صرف سکون اور شادابی ہے۔دائمی کامیابی کا احساس انسان کو اندر باہر سے شانت کر دیا کرتا ہے۔امید و یقین کی لگامیں تھامیں میں اس ابدی زندگی کی طرف محو پرواز ہوں۔جہاں کوئی غم اور کوئی دکھ تو کجا سایہ بھی نہیں ہوگا۔ہر طرف راحت وشادابی کے ترانے بجے گے۔زندگی اپنی تمام تر رعنائیوں سمیت کبھی نا ختم ہونے والے مدار میں داخل ہوجاۓ گی۔امید سحر تیرا شکریہ میں ادا کیسے کروں۔
الحمدُلِلّہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں