اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
“نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ”
(سورۃ القلم، آیت 1)
“قسم ہے قلم کی، اور اُس چیز کی جو وہ لکھتے ہیں۔”میں نے ہمیشہ سوچا…اللہ نے قلم کی قسم کیوں کھائی؟آہستہ آہستہ سمجھ آیا.کیونکہ لفظ تخلیق کا تسلسل ہیں، احساس کی زبان ہیں، اور انسان کے اندر کی اندر کی دنیا کی ترجمانی بھی۔
لکھنا صرف ایک ہنر نہیں، یہ روح کی گواہی ہے۔اور جب یہی لکھنا ایک مقصد کے ساتھ جڑ جائے تو وہی تحریر کاپی رائٹنگ بن جاتی ہے۔
کاپی رائٹنگ لکھنے کا فن نہیں،یہ اثر ڈالنے کا شعور ہے۔یہ وہ تحریر ہے جو صرف پڑھی نہیں جاتی محسوس کی جاتی ہے۔
—
کاپی راٹنگ کی تعریف مختلف ماہرین نے مختلف طریقوں سے بیان کی ہیں
✍️ تحقیقی و علمی تعریفیں
Robert W. Bly کے مطابق:
“Copywriting is the art and science of writing words that sell your product or service and convince prospective customers to take action.”
کاپی رائٹنگ وہ فن اور سائنس ہے جو ایسے الفاظ تخلیق کرتا ہے جو کسی پروڈکٹ یا سروس کو فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ قاری کو عمل پر آمادہ کرتے ہیں۔
—
> David Ogilvy لکھتے ہیں:
“If it doesn’t sell, it isn’t creative.”
اگر تحریر فروخت نہیں کرتی، تو وہ تخلیقی نہیں ہے۔مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے میں گریڈ 7 میں تھی۔گاؤں سے قصور شہر گئی تھی،جوتے خریدنے۔ایک چھوٹی سی دکان تھی —دکاندار باپ بیٹا دونوں ساتھ بیٹھے تھے۔میں نے جوتے پسند کیے،اور اپنی عادت کے مطابق بھاؤ تاؤ شروع کر دیا۔جب میں نے اپنی پسند کی قیمت بتائی،
تو بیٹا مسکرا کر اپنے والد سے بولا:“ابا جی، یہ ہماری بیٹی کہہ رہی ہے،تو اسی قیمت میں دے دیں نا۔”بوڑھا دکاندار ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ بولا:“ہاں، میری بیٹی نے کہہ دیا ہے تو بس اتنے میں ہی دے دو۔”میں نے جوتے لے لیے،لیکن وہ الفاظ دل میں بس گئے۔شاید تب پہلی بار سمجھ آئی کہ
کبھی کبھی “لفظ” صرف سودا نہیں پاتے وہ رشتہ بنا لیتے ہیں۔وہ لمحہ آج بھی یاد آتا ہے،اور ہر بار یاد دلاتا ہے کہاصل کاپی رائٹنگ وہ نہیں جو چیزیں بیچے،بلکہ وہ ہے جو انسانیت جگا دے۔
پہلے لوگ باتوں سے اثر ڈالتے تھے،
آج ہم لکھ کر وہی اثر پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اور شاید یہی فرق ہے “لفظ جب خلوص سے نکلتے ہیں، تو چاہے بولے جائیں یا لکھے جائیں دل میں جگہ بنا ہی لیتے ہیں۔”
—
Ann Handley کے مطابق:
“Good writing serves the reader, not the writer.”
اچھی تحریر ہمیشہ قاری کے لیے لکھی جاتی ہے، لکھنے والے کے لیے نہیں.
—
Philip Kotler (Marketing Researcher) کہتے ہیں:
“Copywriting is a bridge between the product and the psychology of the customer.”
کاپی رائٹنگ وہ پل ہے جو پروڈکٹ کو صارف کی نفسیات سے جوڑتا ہے۔
—
میں نے جب یہ تعریفیں پڑھیں تو دل میں ایک خیال ابھرا
یہ سب صرف الفاظ کی بات نہیں کر رہے، یہ “دل تک پہنچنے” کی بات کر رہے ہیں۔
کاپی رائٹنگ کا اصل مقصد یہی ہے:
کسی خیال کو اس انداز میں کہنا کہ دوسرا اسے محسوس کرے، سمجھے، اور پھر قدم اٹھائے۔اشفاق احمد نے کہا تھا:
“لفظوں میں اثر تب آتا ہے جب لکھنے والے کے دل میں سچائی ہو۔”
یہی کاپی رائٹنگ کی روح ہے۔
کیونکہ جب نیت صاف ہو، تو الفاظ خود روشنی بن جاتے ہیں۔
سیکھنے والوں کے لیے چھوٹی سی مشق
مشق 1:
ایک عام جملہ لکھیں جو صرف بیان کرے،
پھر اسے “کاپی رائٹنگ انداز” میں دوبارہ لکھیں جو اثر ڈالے۔
مثال:
“یہ کتاب کاپی رائٹنگ کے بارے میں ہے۔”
کاپی رائٹنگ انداز:
“یہ کتاب آپ کو وہ لفظ سکھائے گی جو دلوں کو بدل دیتے ہیں اور فیصلے بھی۔”
فرق محسوس ہوا؟
پہلا جملہ “اطلاع” دیتا ہے،
دوسرا “تحریک” پیدا کرتا ہے۔
—
مشق 2:
اپنی روزمرہ زندگی سے کوئی ایک چیز چُنیں
جیسے چائے، کتاب، یا روشنی۔اس پر دو جملے لکھیں:ایک عام، دوسرا اثر ڈالنے والا۔
مثال:
Writing: “میں روز صبح چائے پیتی ہوں۔”
Copywriting: “صبح کی پہلی چسکی، جس سے نیند اور تھکن دونوں پگھل جائیں۔”
یہی ہے کاپی رائٹنگ ،احساس کو الفاظ میں بدل دینا۔
—
یاد رکھیں:
کاپی رائٹنگ صرف بیچنے کے لیے نہیں لکھی جاتی،بلکہ جوڑنے کے لیے لکھی جاتی ہے۔لفظ جب سچے ہوں، تو وہ خود راستہ بناتے ہیں۔
—
خلاصہ:
کاپی رائٹنگ صرف فروخت کا نام نہیں،یہ تعلق بنانے کا فن ہے۔یہ لفظوں اور احساس کے درمیان،
انسان اور برانڈ کے درمیان ایک پل ہے۔
لفظ وہ بیج ہیں جو دلوں میں اعتماد اور عمل کے پھول اگاتے ہیں۔
http://Next Page
باب دوم: مؤثر کاپی رائٹنگ کے اصول اور تکنیکس
تبصرے بند ہیں