معاشرے کا المیہ.. بیٹی کا قتل کیوں آخر……
ساجدہ سحر …
اللہ تعالی قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے
سورۃ الشوری 42 نمبر آیت)(49.50)
اللہ تعالی فرماتا ہے آسمان اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جسے چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے جسے چاہتا ہے بیٹے عطا کرتا ہے یا بیٹے اور بیٹیاں ملے جلے عطا فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے یقینا وہ سب کچھ جاننے والا اور ہر چیز پر مکمل قدرت رکھنے والا ہے۔
میں نے حدیث پاک میں یہ بھی پڑھا اور علماء کرام سے بھی سنا کے آقا نے فرمایا
کے جب اللہ تعالی کسی مومن بندے پر بہت زیادہ خوش ہوتا ہے تو اللہ تعالی اس کو بیٹی عطا فرماتا ہے
ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں عورت کو طلاق دینا اس پر ظلم کرنا کبھی آگ میں جلانا کبھی پٹرول چھڑک کر چہرے مسخ کرنا لڑکیوں عورتوں اور بچوں کے ساتھ ریپ کرنا مارنا پیٹنا عام ہو گیا تھا ۔
اور سوچتی ہوں کہ عورت پر ظلم کیوں اور اب یہ قیامت صغری بھی دیکھنے کو ملی کہ ننھی سی معصوم پری جس نے ابھی مکمل آنکھیں بھی نہیں کھولی تھی ابھی صرف چھ دن کی ہوئی تھی ساتویں دن کی ہوتے ہی گولیوں سے بھون دیا گیا
ھاےُ اتنا ظلم اور سگا باپ
میرے اللہ!
میں نے تو قرآن و حدیث میں پڑھا تھا کہ زمانہ جاہلیت میں بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا زندہ قبر میں اتار کر منوں مٹی ڈال دی جاتی تھی اور اب تو اتنی انتہا ہوگی کہ پندرہ سو سال بعد ایک ظالم باپ نے زمانہ جاہلیت کی یاد کو پھر سے بری طرح زندہ کر دیا ایک پھول جیسی ننھی بیٹی کو قتل کر دیا ننھے سے جسم پر پانچ گولیاں مار دیں اس بدبخت کے ہاتھ نہیں کانپیں اس کو تو زندہ درگور کر دینا چاہیے ۔
کیا عورت کے بس میں ہے کہ وہ بیٹا پیدا کرے کیا جس نے مارا اس کو عورت نے جنم نہیں دیا تھا؟
اس کی ماں بھی تو ایک عورت تھی وہ باپ تو ظالم بنا اور ظلم کی انتہا کر دی لیکن میں کہتی صرف وہی ظالم نہیں تھا وہ لوگ بھی ظالم ہیں مجرم ہیں جنہوں نے بیٹے والی بات اس کے ذہن میں ڈالی تھی کے بس بیٹا ہی ہو وہ اکیلا ہی نہیں اس جرم کا مرتکب ہوا کسی اور نے بھی کہا ہوگا کہ کاش تیرا پہلا بیٹا پیدا ہوتا۔
کیونکہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اس میں کچھ مائیں بھی بیٹوں کو اور بہو کو کہتی ہیں مجھے بس پوتا چاہیے مجھے کسی جاننے والے نے بتایا تھا کہ ان کے کسی عزیز کی بیٹی کی شادی سولہ برس کی عمر میں ہوئی اور اس کے ہاں پہلی اولاد بیٹی پیدا ہوئی ساس جب ہسپتال میں آئی تو کہتی کہ تم نے اس عمر میں آتے ہی بیٹی پیدا کردی تیری تو پہلی اولاد بیٹا ہونا چاہیے تھی
میں یہ کہنے کی کوشش کر رہی ہوں کے وہ لوگ بھی مجرم ہیں جنہوں نے اس کے ذہن میں یہ باتیں ڈالیں
وہ تو باپ کہلانے کے لائق بھی نہیں ہےاسکو تو اللہ رسول بھی معاف نہیں کریں گے
مگر خدا کا واسطہ ہے لوگوں تم بھی خدا کا خوف کرو تم بھی اپنا احتساب کرو جو اس طرح کی سو چ رکھتے ہو
بیٹا یا بیٹی پیدا کرنا عورت کے بس میں نہیں بہو کے بس میں نہیں رزق عورت کے نصیب سے ہوتا ہے اور اولاد مرد کے نصیب سے ہوتی ہے میں نے تو یہ سنا
بیٹیاں تو رحمت ہوتی ہیں بہن بھی رحمت ہوتی ہے
پاک نبی کا فرمان مبارکہ ہے..
کہ اللہ جب کسی کے گھر بیٹا دیتا ہے توفرماتا ہے فرشتوں گواہ ہوجاؤ یہ بیٹا اپنے باپ کا بازو بنا اور جب بیٹی پیدا ہوتی ہے تو فرماتا ہے فرشتوں اب گواہ ہو جاؤ میں نے اس کے گھر بیٹی دی ہے تو میں اس بچی کے باپ کے دونوں بازو بن گیا ہوں
مگر ہمارے الفاظ سے(جنت بی بی) کی ماں کا دکھ تو کم نہیں ہو سکتا اللہ تعالی اس ماں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہم مردو عورت سب کو ہدایت نصیب فرمائے ۔
بیٹیوں کا۔قتل کیوں؟