409

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے شیطان کیوں ڈرتا تھا؟

تحریر شئیر کریں

۔۔۔۔۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسلام کے دوسرے خلیفہ اور نبی کریم ﷺ کے ایک عظیم صحابی تھے۔آپ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے آپ ﷺ نے فرمایا “میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتا”حضرت عمر کی پوری زندگی کمالات سے بھری پڑی ‏ ہے ۔
عطاءاللہ شاہ بخاریؒ سےکسی نےپوچھاباقی صحابہ اور عمرفاروقؓ میں کیافرق ہے.
حضرت نےکہاباقی صحابہؓ مریدپیغمبرﷺہیں.
عمرؓ مراد پیغمبر ﷺ ھے.
‎۔ان کے بارے میں روایات میں آتا ہے کہ جس راستے سے عمر گزرا کرتے تھے شیطان وہ راستہ چھوڑ دیا کرتا تھا۔شیطان جیسی ڈھیٹ مخلوق بھلا ایسا کیونکر کرتی تھی؟
۔۔۔۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ذات باگرامی اتنی پاورفل تھی کہ شیطان بھی ڈر کے راستہ چھوڑ دیا کرتا تھا۔رعب دبدبہ سے بھر پور حضرت عمر اللہ پہ کامل یقین رکھتے تھے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ اللہ کی تقدیر سے بھاگ کر بھی ہم اس کی تقدیر میں ہیں۔اہل دانش جانتے ہیں کہ یقین جتنا کامل ہوتا اتنی ہی منزلیں آسان ہوا کرتیں ہیں۔حضرت عمر کا یقین کامل اپنے اندر اتنا مکمل تھا کہ آپ خواہش کرتے اور اللہ وہ دعا یقین میں بدل دیا کرتا تھا۔اذان میں الصلوتہ خیر من النوم آپ کی اولیات میں سے ہیں۔آپ کی ہمت جرات کا یہ عالم تھا کہ بڑی سے بڑی بات بلاجھجھک کہہ دیا کرتے تھے۔بڑے بڑے دشمن آپ کے نام سے کانپا کرتے تھے۔آپ کے مشرف بہ اسلام ہونے سے اسلام کو بڑی طاقت ملی۔مسلمانوں کے لیے وہ دن عید کی طرح تھا جس دن آپ نے اسلام قبول کیا اور تمام مسلمانوں نے پہلی دفعہ اعلانیہ نماز پڑھی۔
آپ اپنے دور خلافت میں آدھی دنیا پہ اسلام کا پرچم لہرا چکے تھے۔آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کچھ سال اور زندہ رہتے تو پوری دنیا میں اسلام پھیل چکا ہوتا۔

اللہ پہ یقین رکھنے والی اس رعب ودبدبے سے لبریز شخصیت سے شیطان کیو ں نا ڈرتا آپوه تھے جن کو نبی کریم ﷺ نے مانگا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں