خراٹے بند کرنے والا آلہ دریافت کر لیا گیا ہے۔یہ خبر خراٹے لینے سے زیادہ خراٹے سننے سے الرجک لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق خراٹے بند کرنے والا آلہ دریافت کر لیا گیا ہے۔جس کا نام “سلیٹسنور “ہے۔سلیٹسنور کیسے کام کرتا ہے؟تو اس کا جواب یہ ہے کہ جب انسان خراٹے لیتا ہے تو اس کی سانس میں کوئی نا کوئی چیز رکاوٹ بن رہی ہوتی ہے۔اس آلے کا کام یہ ہے کہ یہ اس رکاوٹ کو دور کر کے سانس کو بہتر بناتا ہے۔اور نتھنوں کو کھول دیتا ہے جس سے ہوا بہتر طریقے سے ناک سے پیپھڑوں میں منتقل ہوتی ہے۔جس سے خراٹے نہیں آتے۔
یہ بھی پڑھیے
مدینہ منورہ کو صحت افزا شہر قرار دے دیا گیا
اس آلے کے بہت سے فائدے ہیں۔یہ سانس کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔منہ کو تر رکھ کر خشکی سے نجات دیتا ہے۔اس کا استعمال بار بار کر سکتے ہیں۔اس کا استعمال کا طریقہ آسان ہے۔اور اس میں کوئی کیمیکل بھی استعمال نہیں ہوتا۔بغیر کسی خطرے اور خوف کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔