405

مدینہ منورہ کو صحت افزا شہر قرار دے دیا گیا

تحریر شئیر کریں

عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت افزا شہر قرار دے دیا گیا۔

سعودی عرب کا مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ ہے اس کے بعد مدینہ منورہ کا نمبر آتا ہے۔امت مسلمہ کے لیے دونوں شہر خاصی عقیدت کا حامل ہیں۔جہاں جانے کے آرزو ہر مسلمان خاص و عام کو ہوتی ہے۔اور دیدہ دل فرش راہ کیے وہاں جانے کے چاہ میں عقیدت مند ساری عمر دعائیں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

رسالت میرےایمان کا جزولاینفک

عقیدتوں کے اس شہر مدینہ منورہ کے نام ایک اور اعزاز آیا ہے۔وہ یہ کہ عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت افزا شہر قرار دے دیا ہے۔جو کہ کسی اعزاز سے کم نہیں۔نبی کریم ﷺ کا گزر جس شہر سے ہو اور جہاں کی مٹی اور ہوا میں آپ ﷺ کی خوشبوئیں رچی بسیں ہوں تو وہاں کی آب و ہوا کیسے معطر اور صحت افزاء نہیں ہوگی۔

عالمی ادارہ صحت کی حالیہ رینکنگ کے نتیجے میں جب دنیا کے بہترین آب و ہوا والے شہروں کو مانیٹر کیا گیا تو نبی کریم ﷺ کے شہر کو صاف شفاف شہروں میں سب سے اوپر رکھا گیا۔الحمد للہ رب العالمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں