دینے والے بنیں
ہر وقت اپنے ہی فائدہ کے بارے میں مت سوچتے رہیں کہ* مجھے کس سے کیا کیا فائدہ ہو سکتا ہے لینے کی بجائے دینے والے بنیے کہ
میری ذات سے کسی کے لیے کیا آسانی نکل سکتی ہے*
دوسرے انسان کو *میری ذات سے کیا مدد مل سکتی ہے *
میں دوسروں کے لیے کیسے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہوں *
آپ دینا شروع کیجیے
یقین جانیے کہ اللہ رب العزت آپ کے مال میں وقت میں آپ کے معاملات میں خیرو برکت کے دروازے کھول دے گا.*
عزت چاہتی ہیں دوسروں کو عزت دینا شروع کر دیں بغیر کسی مفاد کے بغیر لالچ کے کہ مجھے بھی بدلے میں عزت ملے گی بس ایک بار آغاز تو کر کے دیکھیں پھر زندگی میں اس کے ثمرات دیکھیے گا*
مال چاہتی ہیں تو اللہ کی راہ میں دینا شروع کریں اللہ رب العزت غیب کے خزانوں سے آپ کی مدد فرمائے گا.
اپنی ذات سے زیادہ دوسروں کو ترجیح دیں دوسروں کے لیے بھی وہی پسند کریں جو اپنے لیے پسند کرتی ہیں.
اپنی پسندیدہ ترین چیز اللہ کی راہ میں قربان کر دیں یہی بہترین نیکی ہے.
ام تیمیہ