449

رشتے اور بدگمانی کا زہر

تحریر شئیر کریں

رشتے اور بدگمانی کا زہر،رشتے بچانے کا اہم آصول جانیے اور رشتے بچائیے

تحریر:ام سلیمان

بدگمانی / بد ظنی کسی بھی رشتے کو دیمک کی طرح اندر ہی اندر سے چاٹ کر کھوکھلا کر دیتی ہے۔ بظاہر رشتہ موجود ہوتا ہے لیکن اندر سے خالی۔ اور ہوتے ہوتے ایسا وقت بھی آ جاتا ہے کہ مروتا بھی رشتہ برقرار رکھنے کا تکلف گوارا نہیں ہوتا۔۔۔

بد گمانی ہے کیا آخر ؟

ایک زہر ہے۔
خاموش قاتل۔
خوشیوں کا۔ محبتوں کا۔ اعتبار کا۔ معصومیت کا۔

اس مرض میں مبتلا شخص خود ہی اگلے شخص کے بارے میں بری بری باتیں اور کہانیاں گھڑتا رہتا ہے۔

اچھا۔۔۔ میری شکل نہیں دیکھنا چاہتے ، اسی لئے جان بوجھ کر ادھر نہیں دیکھ رہے۔۔

اچھا ۔۔۔۔ بھائی کا موڈ خراب ۔۔۔ پتہ ہے کس نے تیلی لگائی ہے۔۔۔

اچھا۔۔۔ اب سمجھی ۔۔۔ میری خوشیاں گوارا نہیں۔ تبھی تو مبارکباد نہیں دی۔۔۔

اصل میں میری پروا ہی نہیں۔ اپنے گھمنڈ میں ہیں۔ پتہ ہی نہیں بہن پر کیا مشکل آئی ہوئی۔۔۔

اور۔۔
اور۔۔۔
اور۔۔۔

بے شمار منفی سوچیں۔۔۔
جب ہم over smart بنتے ہیں اور خود ہی کوئی نا کوئی منفی وجہ / کہانی گھڑ کے اگلے کے کسی نامناسب رویے کی توجیہ بنالیتے ہیں۔

نہ پوچھا ، نہ بتایا ، نہ کنفرم کیا نہ تحقیق ۔۔ بس اپنے دماغ کی عدالت میں خود ہی مقدمہ پیش کیا، خود ہی دلائل گھڑے اور خود ہی اگلے کے خلاف فیصلہ بھی سنا دیا۔۔۔

بنے ہیں اہلِ ہوس، مدعی بھی منصف بھی،
کسے وکیل کریں، کس سے منصفی چاہیں؟

ذرا اس دوسرے پوائنٹ پر سوچیئے۔
کیا ایسا ہی نہیں ہوتا اکثر؟
یہ ایک کٹھن مرحلہ ہے۔
ہم چمگادڑ کی طرح الٹا دیکھنے کے عادی ہو چکے۔ ہر وقت منفی سوچتے۔۔۔

# رشتے تازہ کیجئے


پہلا فیصلہ یہ کیا کہ آخری حد تک خون کے رشتے نبھائیں گے۔

اور اس ضمن میں ابھی تک دو اصول طے کئے۔۔۔

  1. رابطے برقرار رکھنے ہیں ۔

  2. اور
  3. بدگمانی سے بچنا ہے ۔ # رشتوں کو تازہ کیجئے ۔

بد گمانی*

اس چڑیل سے کیسے بچائیں خود کو؟ ؟؟

بہت اھم سوال ہے۔!!!

یہ چڑیل ہمارے تعلقات کے خون کی پیاسی ہے۔ ہماری خوشیوں کی دشمن ہے۔ ہمارے دن رات کے سکون کے درپے ہے اور ہماری دنیا و آخرت اس چڑیل کی وجہ سے داؤ پر لگی ہے۔۔۔

کیا ابھی موقع نہیں آیا کہ ہم اس سے اپنی جان آزاد کروا سکیں ؟

کیا ہم اپنے دماغ کو بالکل زیرو میٹر پر لا کر نئے سرے سے نہیں سوچ سکتے کہ یہ کیا بلا ہے آخر اور کیسے چھٹکارا پاؤں اس سے ؟

یا ہم اسی شکایتی ڈگر پر چلتے جائیں گے کہ چونکہ باہر کی دنیا کے حالات / لوگ اس قابل نہیں لہذا ہم اپنے اندر بھی اتنی بڑی تبدیلی نہیں لا سکتے ؟

یاد رکھئے !!!!

خوشی اور طمانینت کا فارمولا آپ کے اور میرے
دماغ سے جڑا ہے۔ اس کا سرا باہر کے حالات / لوگوں کے سر نہیں ہے۔

تو یہ طے ہے کہ اس جڑیل سے خود کو آزاد کروانا ہے ان شاءاللہ۔

اب دیکھیں گے کہ کیسے؟؟؟ بد گمانی سے بچنے کا ایک ذریعہ تو رابطے بحال ہونا ہی ہے۔ جب ہم ملتے جلتے رہتے ہیں ، بات چیت ہوتی ہے تو ایک دوسرے کے جذبات و احساسات سے آگاہی ہوتی رہتی ہے ، باتیں کھلتی رہتی ہیں ، کہانیاں بننے کا موقع نہیں ملتا ۔ سارا پس منظر اور پیش منظر واضح ہوتا ہے لہذا ہمیں خود سے تاویلیں گھڑنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

نماز کے جسمانی روحانی اور نفسیاتی اثرات

یہ میرا آزمودہ نسخہ ہے۔ جس سے بدگمانی ہونے لگے اس کے ساتھ رابطہ بڑھا دیں۔۔۔ ساری دھند چھٹ جاتے گی اور بات خود بخود واضح ہو جائے گی ان شاءاللہ۔
دوسرا اھم ترین ہتھیار ، جس سے ہم بدگمانی کا بہترین مقابلہ کر سکتے ہیں وہ ہے خوش گمانی۔

نام سے ہی اندازہ ہو گیا ہو گا کہ یہ بد گمانی کا متضاد ہے۔ جہاں پر دماغ میں بد گمانی آنے لگے ، فورا خوش گمانی کو گھسا دیں۔۔۔

مثال کے طور پر۔۔

میں عرصے بعد بھائی کے گھر گئی لیکن انہوں نے میرا خوشی سے استقبال نہیں کیا۔۔۔
یہاں کئی بد گمانیاں اپنے پھن پھیلائے آپ کی جانب بڑھیں گی لیکن آپ نے فوراً خوش گمانی کو اندر گھسانا ہے بس۔۔۔

وہ اصل میں بھائی آج کل کاروبار کی وجہ سے بھی تو پریشان ہیں نا۔۔۔

وہ ان کی صحت کے بھی کچھ مسائل چل رہے ۔۔۔

بچے جوان ہو رہے ہیں ، اب ان کی فکروں میں ہوں گے بھائی۔۔۔
وغیرہ وغیرہ۔۔

اس جیسی کئی خوش گمانیاں آپ خود بھی پریکٹس سے بنا سکتے ہیں۔۔۔

چلیں مل کر کچھ مشق کریں ؟؟؟

رشتے اور بدگمانی کا زہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں