340

قطر مسلم ممالک کے طور پر بہترین نمونہ

تحریر شئیر کریں

قطر مسلم ممالک کے طور پر بہترین نمونہ

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے بارے میں سب جانتے ہی ہیں۔ یہ پہلا عرب ممالک ہے جہاں کوئی غیر مسلم اوینٹ کے لئے سارے غیر مسلم جمع تھے۔ ورنہ اس سے پہلے مسلم ممالک کے بارے میں لوگوں کی بہت سی بدگمانی تھی جو قطر میں آنے کے بعد بلکل ہی غلط ثابت ہوئی۔

جیسا کہ آپ سب جا نتے ہی ہیں کہ ایسا ایوینٹ جہاں بھی ہوتا ہے۔ وہاں مسلسل شراب ، ڈانس تقریبا اس طر ح کے شو چلتے ہیں۔ جب کہ قطر میں ان سب چیزوں کو منع تو کیا گیا مگر وہاں اتنا زبردست نظام دیکھ کر قطر میں آنے والی دوسری غیر مسلم ممالک سے آنے والی عورتیں بہت متاثر نظرآئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قطر میں جس طرح اپنی عزت دیکھی ہے ہمیں کہیں ایسی عزت نہیں ملی۔ چاہے یہاں میچ کے دوران ڈانس کرنے والی لڑکیاں ہوں۔ یا میچ دیکھنے کے لئے شائقین میں سے کوئی خواتین۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہے جو بھی پہنے ہوں جس طرح کے لباس میں ہوں ہمیں کسی نے چھوا بھی نہیں۔ رات کے دوسرے پہر یا آدھی رات کے وقت یورپ کی سڑک پر بھی ہم محفوظ نہیں رہتے مگر یہاں ہم کچھ بھی پہن لیں کچھ بھی پہن کر رات میں نکل جائے کسی کی ہمت نہیں تھی کہ ہمیں ہاتھ لگائے۔

قطر میں آنے سے پہلے ہم بہت ڈرے ہوئے تھے کہ یہ عرب ممالک کے مسلمان بہت سخت ہوتے ہیں پتا نہیں وہاں ہمارے ساتھ کیا برتاؤ کیاجائے۔ مگر یہاں کے قانون اوراخلاق کو دیکھتے ہوئے خواتین سمیت غیر مسلم سب ہی متاثر ہوئے۔ اتنے سالوں سے مسلمانوں کا جو دہشت گردی والا روپ دنیا اور میڈیا نے لوگوں کے ذہن میں بیٹھایا ہواتھا وہ سب قطر کے اس ایوینٹ نے نقاب اتار دیا۔

لوگوں نے اس قدر تعریف کی قطر کی کہ دنیا بھی حیران ہے۔ قطر کے لوگ میچ کے دوران مفت میں نہ صرف کھجور بانٹ رہے ہیں بلکہ قہوہ بھی بانٹتے نظر آئے۔ رات کےوقت بھی وہ لوگ مہمان نوازی کرتے سڑک پر نظر آئے۔ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے جو لوگ حقیقت نظر آنے پر دکھارہے ہیں۔ قطر کی ان سب اخلاقی باتوں کو دوسرے ملک سے آنے والے فینز جو ولاگ بنارہے ہیں ویڈیو بناتے ہیں یا پوسٹ کر رہے ہیں وہ ان سب باتوں کو دکھارہے ہیں۔

اس طرح دنیا کو بھی معلوم ہورہا ہے کہ مسلمان کس قدر اخلاق والے ثابت ہوئے ہیں۔ یہ مسلمان کا قانون ہے جو قطر میں لاگو یہی ہماری نبی کی سنت ہے۔ باقی مسلمان کے خلاف پروپیگینڈا تھا ان سب کا پردہ فاش ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں