323

مجھے رہنمائی چاہیے

تحریر شئیر کریں

مجھے رہنمائی چاہیے ۔لکھاریوں کے لیے بطور خاص رہنمائی کرتی تحریر

مجھے راہنمائی چاہئے!!!!
میں راہنمائی چاہتی ہوں،
میں راہنمائی چاہتی ہوں تاکہ گمراہ نہ ہوں مگر جو راہنما ہیں ان کے پاس وقت نہیں، جن کے پاس وقت ہے وہ راہنما نہیں، سوشل میڈیا کا دور دورہ ہے۔ گمراہ لوگ لیڈر بن بیٹھے، عوام حق و باطل میں فرق سمجھنے سے معذور ہوگئی۔


میں راہنمائی چاہتی ہوں کیونکہ میں لکھتی ہوں، اگر راہنماؤں نے میری راہنمائی نہ کی تو ممکن ہے وہ راہنمائی کریں جو راہنما نہیں، جب وہ راہنمائی کریں گے جو راہنما نہیں تو گمراہی ہوگی راہنمائی نہیں، جب لکھنے والے گمراہ ہوں گے تو یاد رکھیں وہ لفظوں کے بہاؤ سے بہت سوں کو گمراہی کی طرف لے جائیں گے۔ پھر آپ سوچیں گے کہ اب ہم راہنمائی کریں مگر پھر وقت گزر چکا ہوگا۔


راہنمائی چاہتی ہیں ہماری راہنمائی کی جائے۔ ہمیں راہنمائی کی طلب ہے، ہمیں ایسی راہنما کی تلاش ہے جو ہماری ہر طرح سے رہنمائی کرسکے۔آج ہم راہنمائی کی طلبگار ہیں اگر آج آپ ہماری راہنمائی نہیں کریں گی تو خدانخواستہ اگر کل ہم بھٹک جائیں تو اس پر آپ بھی جواب دہ ہوں گی جنہوں نے ہماری راہنمائی نہ کی، کیونکہ ہم راہنمائی چاہتی تھیں، ہماری راہنمائی نہیں کی گئی۔

فقط_امعبداللہبنعمر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں