میلادالنبی 2022 کیسے منائیں؟
ربیع الاوًل کا مہینہ آتے ہی ایک پحث سی چھٹر جاتی ہے کوئی کہتا ہے میلاد میں جاؤ کوئی کہتا ہے نہ جاو سوال یہ ہے کہ میلاد النبی کیسے منائیں؟ؤ
میلاد کا مقصد کیا ہے
آئیے پہلے اس کو سمجھتے ہیں*
ایک ایسی محفل جس میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد خاتم النبین صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود اور نعت بھیجنا*
تو رکیے نا جائیے بلکہ ایسے موقعے کو مت گنوائیے
میلاد کو حرام نہ کہیے بلکہ اس کا اصل مقصد پورا کیجئے اور اپنے بھائی بہنوں کو جو واقعی اگر پیارے نبی سے محبت کرتے ہیں تو اس کو بات کو سمجھیں گے*
ہمیں میلاد میں کیا کرنا ہے*
صرف پیارےنبی کی پیدائش وفات پر بات نہ کریں اٌن کی سیرہ پر بات کریں اٌن کے اخلاق پر بات کریں ،اٌن کے معاملات پر بات کریں*
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیسے شوہر تھے یہ بتائیں*
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیسے باپ تھے کیسے نانا تھے یہ بتائیں*
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیسے اپنے رشتے داروں کیسے اپنے قرابت داروں سے سلوک کرتے تھے یہ بتائیں*
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیسے کاروبار کرتے تھے کیسی سود سے پاک تجارت کرتے تھے یہ بتائیں ،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیسے جنگ کے دوران اپنے صحابہ کا دھیان رکھتے تھے یہ بتائیں*
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیسے رحمدلی کا مظاہرہ کرتے تھے،کتنے سخی تھے ،کافر بھی آپ کے اخلاق کی تعریف کرتے تھے*
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچائی کا یہ عالم تھا کہ کافر بھی آپ کو صادق کے لقب سے پکارتے تھے*
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دل سب سے صاف تھا جس میں کسی کے لئے کوئی گلہ ،کوئی شکوہ نہیں تھاآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب کا خیال رکھتے کہ کسی کا دل اٌن کی طرف سے دکھے نہ*
یہ بھی پڑھیے
رسول عربی کی سیرت کا مطالعہ کیوں ضروری ہے؟
پیارے بنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنی سادہ زندگی گزاری یہ بتائیے ،کہ کیسے اٌن کے گھر میں کتنے کتنے دن فاقے چلتے تھے لیکن زبان پر شکوہ نہیں آتا تھا*
مہمان نواز ،غیربیوں کی مدد کرنے والے ،لوگوں کا غم بانٹنے والے ،مسافروں کی مدد کرنے والے اٌن کی خدمت کرنے والے*
کسی کے برے سلوک پر بھی اس کو معاف کرنے والے*
یتیموں ،مسکینوں ،نادار ،اور کافر قیدیوں کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرنے والے ہمارے نبی جی*
خادموں کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رویہ*
ہر حال میں سچ بولنا ،انصاف کا معالعہ آئے تو اپنی بیٹی کی مثال دینا کہ اگر فاطمہ بنت محمد بھی چوری کرتی تو اٌس کو بھی سزا ملتی*
صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے ساتھ سلوک جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھی تھے*
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم*
بہرین شوہر تھے ،بہترین باپ تھے ،بہتریں ساتھی تھے ،اور یہی وہ زندگی کے تمام معاملات ہیں جن سے معاشرہ بنتا ہے یہی ہمارے نبی کے اخلاق ہیں جو ہمیں اس میلاد میں بتانے ہیں*
بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو دعائیں سکھائیں ہیں وہ بھی تو دیر کس بات کی جائیے ہر میلاد میں کسی میلاد کو برٌا مت کہیے لیکن اس میلاد میں وہ کہیے اور کریئے جو سنت رسول ہے*
ہمارا مقصد وہ پودا لگانا ہے جس سے نبی پاک کے اخلاق کی اٌن کی سیرہ کی خوشبو آئے*
نہ کہ اپنے ہی مسلم بھائی بہنوں سے بحث کر ہے نہ ہی کڑھنا نہ ہے*
میلادالنبی 2022 کیسے منائیں؟