نفسیاتی بیماریاں علاج دوائی یا تھراپی
ہمارے ذہن میں نفسیاتی بیماری اور اس کے متعلق کافی غلط خیالات ہیں ہمارے معاشرے میں اسے بہت برا سمجھا جاتا ہے اور نفسیاتی علاج سے دور رہنے کی تلقین کی جاتی ہے جبکہ ایسا بلکل نہیں ہے نفسیاتی بیماری بھی عام بیماری نزلے کھانسی جیسے ہی نارمل بیماری ہے جس کا علاج ضروری ہے اور علاج کے بعد وہ شخص اس بیماری سے جان چھرا سکتا ہے۔
علاج دوائی یا تھراپی
نفسیاتی بیماری کی بھی دوائی استعمال کی جاتی ہے مگر اس کا کوئی خاطر خواہ فائدہ نظر نہیں آتا۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ دوائی بیس بیس سالوں تک استعمال کی جاتی ہے مگر چھٹکارا نہیں ملتا۔یا صرف دوائیوں کے سہارے ہی ان کی زندگی چل رہی ہوتی ہے۔ دوائی کے ساتھ ڈیپریشن ، انزائٹی ختم ہوجاتا ہے مگر دوائی چھوڑتے ہی بیماری دوبارہ حملہ آور ہوجاتی ہے اسی لئے اس بیمای کا بہترین علاج صرف اورصرف تھراپی ہی ہے۔
تھراپی کی بہت سی اقسام ہیں جس میں مختلف سیشنز ہوتے ہیں۔
ان کے زریعے علاج نہ صرف ممکن ہے بلکہ سرےسے وہ بیماری ختم ہوسکتی ہے۔ اس لئے جسے بھی یہ پتا چلے کہ اسے نفسیاتی بیماری ہے یا وہ کچھ مسلوں کا شکار ہو تو فورا ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے۔
سی بی ٹی
یہ علاج مریض اور ڈاکٹر کے درمیان باتوں کے درمیان ہوتا ہے جس میں مختلف سیشنز ہوتے ہیں ۔ جس میں ڈاکٹر مریض سے سوالات کرتے ہیں اور اس کا حل تلاش کرتے ہیں یہ ایک موثر علاج ہے۔ اسے کہتے ہیں “coebnative behavior thropy” یہ تھراپی پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور ہے۔
ہیپنو تھراپی
یہ تھراپی بہت مفید ہے جس میں مریض کو ہیپناٹائز کیا جاتا ہے اور پھر ہیپناٹائز کے زریعے اس کا علاج کیا جاتا ہے۔
یہ ایک بہت زیادہ موثر علاج ہے جس میں کامیابی کے نوے فیصد چانس ہے۔ اس میں سیشنز بہت زیادہ ہیں مگر اس بات کی مکمل ضمانت ہے کہ اس میں مریض کافی حدتک ٹھیک ہوجاتا ہے۔
این ایل پی
یہ علاج سائکو تھراپی سے زیادہ سیلف امپرومنٹ ہے جس میں مریض ڈاکٹر کے کہنے پر خود کے لاشعور میں جاتا ہے اور پھر اپنے مسائل کو سوچتا ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ آنکھیں بند کر کے اسے ذہن سے نکال دے۔ یہ تھراپی ایک طرح کے جادو کی طرح کا م کرتی ہے جس میں مریض چھ سیشنز میں ہی بہتر ہوجاتا ہے۔ اس میں ڈاکٹر پہلے بیماری کی وجہ جانتا ہے پھر وہ اس کے ذہن سے اس واقعے کو نکال دیتا ہے۔
اگر یہ ہم خود سے بھی کریں تو بہت سے مسائل سے بچ سکتے ہیں اور بھر پور زندگی گزار سکتے ہیں۔
نفسیاتی بیماریاں علاج دوائی یا تھراپی