215

نماز کیسے ملے؟

تحریر شئیر کریں

نماز کیسے ملے؟

ہماری بدقسمتی ہے ہم نماز کے پابند نہیں ہیں ۔ کہ جس جگہ نماز کا ہونا چاہیے تھا، وہ جگہ ہم نے ڈراموں، موبائل اور بے مقصد مصروفیات کو دے دی ہے۔حالانکہ نماز ہر حال میں، ہر چیز سے بڑھ کر اہم ہےجس دن ہم نے جان لیا کہ ساری برکتیں ساری خیر نماز میں ہے۔جس دن ہم نے جان لیا کہ نماز ملتی ہے اس شخص کو جو اس کی چاہ رکھتا ہے۔اللہ بڑا غیرت والا ہے وہ اسے اپنے پاس ملاقات کے لیے کیو۔ جاےگا جو آنا نہیں چاہتا۔
اگر دل یہ سمجھ لے کہ نماز ہی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، وہ سکون ہے جو کسی اسکرین، کسی انسان، کسی مصروفیت میں نہیں ملتا… تب نماز خود دل کے قریب آنے لگتی ہے۔

نماز صرف ایک فرض نہیں، یہ دل اور رب کے درمیان وہ رشتہ ہے جو انسان کو اندر سے بدل دیتا ہے۔ مگر اکثر دل یہی سوال کرتا ہے:

“نماز کیسے ملے؟ یہ ذوق اور پابندی کیسے پیدا ہو؟”

اس کا جواب یہ ہے: نماز دل کو اُس وقت ملتی ہے جب زندگی کے اندر موجود رکاوٹیں دھیرے دھیرے ہٹائی جائیں۔

1— زبان کے گناہ اور اسکرین ٹائم: نماز کے سب سے بڑے چور

انسان کی زبان اور آنکھیں براہِ راست دل پر اثر ڈالتی ہیں۔
جتنی زیادہ زبان کے گناہ ہوں—غیبت، سخت لہجہ، فضول باتیں—
اور جتنا زیادہ اسکرین ٹائم ہو—بے مقصد ویڈیوز، سوشل میڈیا، رات بھر سکرولنگ
اتنی ہی نماز بھاری ہوتی جاتی ہے۔

دل بکھر جاتا ہے، ذہن بھاری ہو جاتا ہے، اور عبادت کا ذوق ختم ہو جاتا ہے۔لہٰذا نماز کو پانے کے لیے پہلے دل کو غیر ضروری بوجھ سے آزاد کریں۔

2 غیبت کی عادت کیسے چھوڑیں؟ NLP سے مدد لیں

غیبت یا فضول گفتگو ایک دن میں نہیں چھٹتی۔
NLP کے اصول کہتے ہیں:

بری عادت کو صرف روکا نہیں جاتا—اس کے بدلے میں اچھی عادت لگائی جاتی ہے۔

مثلاً:
غیبت کا خیال آئے → فوراً کوئی ذکر
ماحول غیبت والا ہو → موضوع بدل دیں
دل بات پر اکسائے → ذہن میں “STOP” کی تصویر لائیں
جب ایک گندی عادت ٹوٹنے لگے گی، دل ہلکا ہو جائے گا—
اور نماز قریب آ جائے گی۔

3— اسکرین ٹائم بھی ایک لت ہے، اسے آہستہ آہستہ کم کریں

موبائل دیکھنے کی عادت بھی ذہن کا ایک نشہ ہے۔
اسے یوں کم کریں:
پہلے 10 منٹ کم
پھر سونے سے 30 منٹ پہلے موبائل بند
دن میں دو بار نوٹیفکیشن آف
دماغ جتنا پرسکون ہوگا، نماز اتنی آسان ہوگی۔

4— نماز تب ملتی ہے جب دل صاف ہوتا ہے

جب زبان محتاط ہو، آنکھیں پاک ہوں، اور اسکرین کم ہو—
تب نماز بوجھ نہیں لگتی، راہت بن جاتی ہے۔

5— اللہ کوشش کرنے والوں کو کبھی خالی نہیں لوٹاتا

کمزوریاں آئیں گی، دل تھکے گا… مگر اللہ کا وعدہ ہے:
جو میری طرف چل کر آئے، میں اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں۔
یہی یقین نماز کو دل سے ملا دیتا ہے۔
ڈاکٹر زاکر نائیک کہتے ہیں کہ میں نمازی نہیں تھا کچھ پڑھ کی کبھی چھوڑ دی ایک دن ہمارے گھر ایک رشتے دار خاتون آئی کہتی ہے ایک نماز پڑھو تو اللہ سے عہد کرو اب انگلی ملاقات پہ ملیں گے ۔اس طریقے سے نماز پابندی سے ملنے لگی۔

نماز کیسے ملے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں