پاکستان میں گداگری
کالم نگار: آمنہ راجپوت
گداگری ایک سنگین
مسئلہ بن گیا ہے جس کا سدباب ہونا ضروری ہے۔ پاکستان میں گداگری ایک لعنت بن کر دن بدن پھیل رہی ہےلیکن اس میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو کام کاج کر سکتے ہیں۔ اور محنت کرکے کما سکتے ہیں وہ بھی اپنے آپ
کو مشکل میں ڈالنے کے بجائے اور محنت کرنے کے بجائے آسان کام مانگنا اختیار کر لیتے ہیں۔ پاکستان میں اس کی شرح بڑہتی جاری ہے، اب یہ پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے،
بڑے اور کمرشل شہروں میں اس کا رجحان بہت زیادہ ہے، کچھ لوگ اس کو کاروبار کا ذریعہ بنا چکے ہیں ۔ وہ کسی اور شعبے کی طرف نہیں آتے کیونکہ محنت کرنے سے آسان کام ہے جو لوگ سستی اور کائلی کا شکار ہوتے ہیں۔اور اس طرح سے بہت سے لوگ جو معذور اور محتاج ہیں اور ان کا ذریعہ آمدن کوئی اور نہیں ہے، وہ لوگ رہ جاتے ہیں
کیونکہ زیادہ لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ جو مانگ رہے ہیں یہ مستحق نہیں اس میں ایسے لوگ جو غریب اور محتاج ہوتے ہی رہ جاتے ہیں، بڑے شہروں میں ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، اس پر عملدرآمد کرانا ضروری ہے. ہمارا مذہب دین اسلام ہمیں اس بات کی ترغیب دیتا ہے یہ ہے، اللہ تعالیٰ محنت کرنے والوں کے ساتھ برکت شامل کرتا ہے،
اسلام میں گداگری کی مذمت
دو جہاں کے آخری نبی نبیوں کے سردار آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے خود تجارت کی ہے اور اپنے لئے بکریاں بھی چرائی ہیں، جو کہ ان کے کیے ہوئے کام سر انجام دینا ہمارے لیے سنت رسول ہے۔ اس کے علاوہ بھی محنت کرکے کمانے والوں یا اپنے گھر والوں کو خرچہ اٹھانے والے کے ساتھ رب کی برکت شامل ہوتی ہے
اللہ تعالی عزوجل حلال کمانے والے کے ساتھ ہر کام میں برکت دیتا ہے، صبح کی روشنی کو اللہ تعالی نے ہمارے لیے ذریعہ بنایا کہ ہم اپنی کماہی کے اپنے گھروں سے نکلے اور اپنا خرچہ اٹھائیں اللہ تعالی محنت کرنے والوں کے کام میں برکت دیتا ہے،
پاکستان میں گداگری کے اسباب
گداگری کے اسباب میں سرفہرست کاہلی ہڈ حرامی اور اسلامی تعلیمات کا شعور نا ہونا ہے۔
ایسے میں گداگری معاشرے کی سب سے بڑی برائی بن گئی ہے صحت مند لوگ اپنے ہاتھ پھیلا کر اپنا پیٹ پالتے ہیں، چھوٹے چھوٹے بچے جن کی عمر سکول جانے کی پڑھائی کرنے کی ہے ان کے والدین ان کو سڑکوں پر چھوڑ دیتے ہیں اور مانگنے کا ذریعہ بناتے ہیں، ہمارے معاشرے میں ایک
المیہ بن گیا ہے، بڑے شہروں میں ان لوگوں نے باقاعدہ گروپس بنائے ہوتے ہیں، اور مختلف ایریاز کو آپس میں بانٹ لیا ہوتا ہے، ہمارا مذہب اسلام ہمیں اس بات کی ترغیب دیتا ہے کہ ہم محنت کرکے کما کے کھائیں۔
انسداد گداگری کیسے ممکن؟
انسداد گداگری کے لیے کچھ با کریں بس ایک کام کا آج سے تہیہ کر لیں کہ کسی فقیر کو پیسے نہیں دینےاگر مدد کرنی ہی ہے تو کوئء کھانے پینے والی چیزیں سے کر دیں مگر پیسوں سے نہیں۔۔۔نبی کریم صل اللہ والہ وسلم کا قول کہ اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے””