341

یہ تکبر نہیں ہے  

تحریر شئیر کریں

یہ تکبر نہیں ہے:  

تکبر کیا ہے؟

تکبر نام ہے خودنمائی کا سب سے برتر خود کو سمجھنے کا،جبکہ اپنی ذات کی توقیر کرنا اور کروانا الگ چیز ہے

اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کا خیال رکھنے کے لیے کچھ مفید حدود قائم کرنا۔ یعنی جب معلوم ہو کہ زیادہ ذمہ داری اٹھانے سے صحت متاثر ہوگی تب احتراماً اس ذمہ داری سے انکار کردینا۔  

اپنے مستقبل کی بہتری کے لیے کوئی قدم اٹھانا۔ یعنی تعلیم کا موضوع بدلنا، نوکری بدلنا، رشتہ قبول کرنا یا رد کرنا وغیرہ  

اپنے آرام کو اہمیت دینا۔ یعنی اگر ۹ بجے سونے کی روٹٰین بنانے کی کوشش ہے تو ۷ بجے کے بعد باہر کا کوئی پروگرام نا بنانا، مہمان کو پہلے سے خبر کردینا کہ آپ کس وقت تک available ہیں وغیرہ  

کسی کے تلخ رویے کو برداشت نا کرنا۔ یعنی ایسے انسان کو آرام سے یہ بتا دینا کہ اس کے الفاظ، رویہ آپ کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔ (یہ کام بدتمیزی کئے بغیر بھی ہوسکتا ہے اس لیے خوف زدہ رہنے کی ضرورت نہیں ہے)  

اپنے جذبات کو صاف الفاظ میں بیان کرنا۔ یعنی مجھے دکھ ہوا ہے، مجھے غصہ آیا ہے اور مجھے اس عمل سے گزرنے میں کچھ وقت لگے گا، یا میرے پاس ابھی الفاظ نہیں ہیں جن سے میں اپنے جذبات کا اظہار کروں وغیرہ وغیرہ  

بار بار ایک ہی غلطی کرنے سے خود کو روکنا۔ یعنی دوسروں کے مسائل حل کرتے رہنے کی کوشش کرنا جبکہ وہ لوگ ا

یہ تکبر نہیں ہے:  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں