آبی مخلوق آکٹوپس رنگ کیوں بدلتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آ گی
سمندری مخلوق آکٹوپس رنگ کیوں بدلتا ہے؟
آکٹوپس آبی مخلوق ہے اپنی جسمانی ساخت سے تو دلچسپ وعجیب ہے ہی جیسا کہ اس کے تین دل اور نو دماغ ہوتے ہیں۔مگر اس کے ساتھ ساتھ اپنی حرکات و فعال سے بھی نت روز نۓ نۓ انکشافات سننے کو ملتے ہیں۔
حال ہی میں آکٹوپس پہ ایک نئ ریسرچ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آکٹوپس کے رنگ بدلنے کی داستان اتنی واضح نہیں جتنی دکھائی دیتی ہے۔آکٹوپس رنگ بدل کر درآصل اپنی نیت کا حال بتا رہا ہوتا ہے۔جبکہ پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ آکٹوپس محض حملہ الآوروں سے بچنے کے لیے رنگ بدلتا ہے۔
اگر وہ اپنا رنگ گہرا کر کے دونوں ہاتھ اوپر کے خود کو بڑا کرتا ہے تو مطلب وہ غصے میں ہے۔
اسی طرح جب وہ جارحانہ موڈ سے نکل کر نارمل موڈ میں آتا ہے یا لڑائی ہار جاتا ہے تو اپنا رنگ ہلکا کر دیتا ہے۔
آکٹوپس کے بارے میں یہ تازہ ترین ریسرچ 72 گھنٹوں کی فوٹیج سے حاصل کی گئ ہے۔جو حال ہی میں ایک انٹرنیشنل جریدے میں پبلش بھی ہوئی ہے۔
آبی مخلوق آکٹوپس رنگ کیوں بدلتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آ گی