384

بے مثال فضیلت والے دس دن

تحریر شئیر کریں

بـــے مثـــال فضیلـــت والـــے دس دن کون سے ہیں ؟جانیے قلم کتاب پر

ســـب ســـے زیـــادہ بـــابـــرکـــت ایـــام(2/7)

ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی دوسری فضیلت یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ان کی قسم کھاتے ہوئے ان کے ساتھ ساتھ کئی دیگر اہم چیزوں کی بھی قسم کھائی ہے۔ ان اہم چیزوں کی عظیم الشان اہمیت کو دیکھتے ہوئے ان کے ساتھی عشرہ کی بھی اہمیت و عظمت واضح ہوتی ہے۔

اس کے ساتھ فجر کی قسم کھائی گئی جو ایک قیمتی وقت ہے جس وقت اندھیرے کے بعد اجالا ابھرتا ہے، سکون کے بعد حرکت واپس آتی ہے، نیند جو چھوٹی موت ہے ختم ہوکر بیداری اور زندگی شروع ہوتی ہے، اس وقت دن اور رات کے فرشتے اکٹھا ہوتے ہیں، یہ رات کی آخری تہائی سے بہت قریبی وقت ہے جب کہ رب ذوالجلال آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے اور فجر کے وقت کی صلاة ہی وہ صلاة ہے جس سے مومن و منافق کی پہچان ہوتی ہے۔

اس کے ساتھ جفت اور طاق کی قسم کھائی، جفت اور طاق میں ساری مخلوق آجاتی ہے، مخلوق یا تو جفت ہے یا طاق، اس سے ہٹ کر نہیں، ذوالحجہ کے دس دنوں میں بھی ایک اہم طاق موجود ہے جو عرفہ کا دن ہے، نو تاریخ کو ہے اور ایک اہم جفت موجود ہے، اور وہ قربانی کا دن ہے، جو دس تاریخ کو ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بچے صبر اور رمضان

اس کے ساتھ میں رات کی قسم کھائی گئی جو دن سے زیادہ فضیلت رکھتی ہے، قرآن پاک میں رات کا ذکر دن سے زیادہ ہے، رات ہی نفلی صلاۃ اور تہجد کا وقت ہے، رات ہی رب کے ساتھ تنہائی کا وقت ہے جس میں اخلاص کی اور ریاء و نمود سے سلامتی کی زیادہ امید ہے، رات ہی کی ایک گھڑی میں وہ مبارک لمحہ بھی آتا ہے جب رب کریم اپنے بندوں سے قریب ہو کر دنیا کے آسمان پر اتر کر ان کو مخاطب کرتا ہے اور کہتا ہے

کیا ہے کوئی مانگنے والا جسے میں عطا کروں؟

کیا ہے کوئی سوال کرنے والا جسے میں دوں؟
کیا ہے کوئی مغفرت کا طلبگار جس کو مغفرت عطا کروں؟

رات کو بستروں سے پہلو الگ رکھنا، شب بیداری کرنا اہل جنت کا امتیاز ہے

سورۃ السجدہ میں ارشاد ہے:

تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ[16]

✨
ان کی کروٹیں اپنے بستروں سے الگ رہتی ہیں اپنے رب کو خوف اور امید کے ساتھ پکارتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے وه خرچ کرتے ہیں [16]

نیز سورۃ الذاریات میں ارشاد ہے:

كَانُوا قَلِيلًا مِنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ[17]

وه رات کو بہت کم سویا کرتے تھے [17]

بے مثال فضیلت والے دس دن سایہ فگن ہونے کو ہیں۔ان دس دنوں کو کارآمد بنائیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں