435

تقدیر پہ ایمان

تحریر شئیر کریں

تقدیر پہ ایمان کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟جانیے قلم کتاب پر

میں نے جب سے اللہ کی تقدیر پر راضی ہونا سیکھا ہے تب سے زندگی بہت آسان ہو گی ہے۔پہلے مجھے ہر چیز کی ٹینشن ہوتی تھی،تھوڑا سا مشکل وقت آتا تھا میں ہمت ہار جاتی تھی۔میرے لاکھوں سوال ہوتے تھے آخر یہ سب میرے ساتھ ہی کیوں؟؟؟مجھے خود سے زیادہ لوگوں کی فکر ہوتی تھی کہ لوگ کیا کہیں گے۔۔کہ میں کتنی بزدل ہوں،نکمی ہوں، ایک چھوٹا سا کام نہیں کر سکی۔۔۔۔لیکن آہستہ آہستہ مجھے سمجھ آنا شروع ہوئی کہ یہ مشکل وقت مجھے بہت کچھ سکھانے کے لیے آتا ہے،میری بے انتہا کوشش کے بعد اگر کوئی چیز نہیں ملی تو اس میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہے بہت

بڑا راز ہے جو میں نہیں سمجھ سکتی یہ صرف اللہ جانتا ہے
اب کچھ بھی ہو جاۓ تو دل مطمن رہتا ہے،کوئی سوال نہیں ہوتا کسی سے،لوگوں کی باتوں پر،اب دل پریشان نہیں ہوتا، فکر نہیں ہوتی کوئی کیا کہے گا۔۔۔اب کوئی کچھ بھی کہہ دے میں مسکرا دیتی ہوں۔۔۔کیونکہ مجھے یقین ہے اللہ میری کسی بھی خواہش کو رد نہیں کرے گا۔وہ جانتا ہے مجھے کیا چاہيے۔ اور ویسے بھی جب کچھ بڑا کرنے کا سوچا ہو تو مشکلات بھی بڑی ہی آٸیں گی۔وقت بھی زیادہ لگے گا۔آزمائش بھی بڑی ہوگی۔مجھے بس صبر کرنا ہے اور یقین رکھنا ہے اپنے ربﷻ پر وہ خود ہی کوئی وسیلہ بنا دے گا اور مجھے ہر اُس شے سے نوازے گا جس کی مجھے خواہش ہ

جب آپ اپنی کمزوری کا نقطہ پہچان لیں اور آپ دل میں ارادہ کرلیں کہ آپ نے اس کا مقابلہ کرنا ہے تو آپ کثرت سے اللہ کا ذکر کریں*

کیونکہ ذکر آپ کو طاقت ور بنا دے گا اور آپ کو کمزوری کے نقطے سے آگے لے جائے گا۔

• پھر آپ کے نفس سے وہ خواہش نکل جائے گی (جو آپ کو کمزور بناتی ہے) اور یہی تقویٰ کا مقصد ہے۔

دعا مکمل تھیراپی کیسے بن سکتی ہے
۔ دعاکریں

• آپ یہ دعا کثرت سے دعا مانگتے رہیں :

يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ

اے دلوں کے پھیرنے والے، میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدمی عطاء فرما۔

• اور آپ دعا مانگتے رہیں :

رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا … (آل عمران:8)

اے ہمارے رب ! ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر، اس کے بعد کہ تو نے ہمیں ہدایت دی۔

• پس یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ ثابت قدمی پر قائم نہ رہنے سے ڈرتے ہیں اور یہ اس بات کی بھی دلیل ہے کہ آپ ثابت قدمی کے معاملے کو اہمیت دیتے ہیں۔

اور یہ اللہ کا طریقہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی چیز کو اہمیت دیتا ہے اور وہ اس میں سچا ہوتا ہے تو اللہ اس کو وہ چیز عطا کر دیتا ہے۔

تقدیر پہ ایمان آپ نے پڑھی کیسی لگی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں