تم ہی غالب ہو اگر تم مومن ہو
انتم الاعلون ان کنتم مومنین
ہم دنیا میں کامیاب ہونے کے لیے ہر طرح کے وسائل تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر یاد رکھیں کامیابی کا سب سے پہلا اور سب سے زیادہ ضروری ingredient تقوی ہے- اللہ کا ڈر، ہدایت کا راستا اور اس سے مضبوط تعلق کے بغیر آپ دنیا کے بہترین وسائل بھی لے آئیں آپ کامیاب نہیں ہو سکتے
افغان طالبان کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جیت ہمیشہ اللہ والوں کی ہوتی ہے باطل وقتی طور پر کتنا بھی مضبوط نظر آۓ وسائل کی کیسی ریل پیل ہی کیوں نہ ہو اور صرف ایک ملک نہیں بلکہ عالم کفر اکٹھا ہو کر افغان قوم کو مٹانے چلے تھے آج انہیں منہ کی کھانی پڑی ہے اور حق کو فتح ملی ہے
قومیں ہوں یا انفرادی زندگی ہر ایک میں چیلنجز ہوتے ہیں مسائل ہوتے ہیں مگر کتنی بھی مشکلات ہوں آپ شروع میں ہی یہ یقین رکھیں کہ فتح حق کی ہو گی اس لیے کبھی حق کے راستے سے پیچھے نہ ہٹیں جمے رہیں چلتے رہیں توکل مضبوط رکھیں.
یاد رکھیں کہ تبدیلی آہستہ آہستہ آتی ہے کوئی بھی چیز راتوں رات نہیں بدلتی
بیس سال لگے ہیں اس عظیم فتح کو پانے کے لیے وہ حق پر جمے رہے اور آگے بڑھتے رہے.
آپ کو بھی مسائل کا سامنا ہے حق کا راستا نہ چھوڑیں ایک دن ضرور آۓ گا یقین رکھیں….. ضرور آۓ گا جب آپ کو فتح نصیب ہو گی ان شاء اللہ
تم ہی غالب ہو اگر تم مومن ہو