جوحج کی استطاعت نہیں رکھتے ان کےلیے بہت خاص عمل جانیے قلم کتاب پر
حج اب ہر کوئی نہیں کر سکتا تو وہ لوگ جو حج کی استطاعت نہیں رکھتے ہا کسی وجہ سے حج نہیں کر سکتے ان کے لیےبہت خاص عمل
پریشان مت ہوں کہ آپ حج پر نہیں جا سکے گھر بیٹھے حج کریں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خوش خبری دے دی کہ جو شخص فجر کی نماز باجماعت پڑھ کر بیٹھا رہا کہ سورج نکل آیا اور اس نے دو نفل ادا کیے تو اسے پورے حج اور عمرے کا ثواب ہو گا*.
قربانی کرنے والا کن امور سے پرہیز کرے؟
عیدالاضحی پر پکاۓ جانے والے مسلم دنیا کےمشہور پکوان
اسی طرح والدین کی طرف محبت کی نظر سے دیکھنا بھی حج کے برابر ثواب کمانے کا ذریعہ ہے.
قربانی کا اہتمام کریں
جو قربانی کی استطاعت رکھتا ہے اور پھر بھی قربانی نہ کرے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ وہ ہماری عید کے قریب بھی مت آئیں اور فرمایا کہ بکرا عید کے دن کوئی چیز بھی اللہ کے نزدیک قربانی سے زیادہ عزیز نہیں ہے. ہر جانور اپنے بالوں اور سینگ سمیت قیامت کے دن آپ کے اعمال میں تولا جائے گا. تو اب اس کا فیصلہ آپ خود کریں کہ آپ کون سا جانور قربان کرنا چاہیں گے.
جن لوگوں نے قربانی کرنی ہو وہ ذالحج کا چاند دیکھنے سے پہلے اپنے ناخن اور بال کاٹ لیں اور پھر قربانی ذبح کرنے تک نہ کاٹے.
گھر کا سربراہ قربانی کر لے تو وہ باقی گھر والوں کی قربانی بھی ہو جائے گی. حضرت جابر نے عید کی نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھی اور نماز کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مینڈا لایا گیا تکبیر پڑھ کر اسے ذبح کیا اور کہا اے اللہ یہ میری طرف سے اور میری امت میں سے جو کوئی قربانی نہ کر سکا اس کی طرف سے بھی.نماز عید ضرور ادا کریں.یہ اس بات کی علامت ہیں کہ ہم اپنے اہم دنوں کو بھی اللہ کے سامنے جھک کر شروع کرتے ہیں.اگر آپ پاک نہیں بھی تو بھی دعائوں میں شریک ہو جائیں.عید کی نماز کے لیے جاتے ہوئے پورے پردے میں ہوں یہ نہ ہو کہ آپ اللہ نہ کرے ثواب کی بجائے گناہ کے مرتکب ہو جائیں.
نو ذالحج(یوم عرفہ) کو خاص طور پر دعائیں کریں جو بھی مانگ سکتے ہیں مانگ لیں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یوم عرفہ میں مانگی گئی دعا بہترین دعا ہے.اس دن اللہ سبحان وتعالی سب سے زیادہ لوگوں کو جہنم سے نجات دیتے ہیں.*
قربانی قرب سے بنا ہے جس کا مطلب اللہ کا قرب اللہ کی محبت حاصل کرنے کے لیے ایک عمل ہے. اس بات کا دعوہ ہے کہ ابھی تو میں یہ بکرہ قربان کرنے جا رہی ہوں اور اگر دین کے راستے میں اللہ کے لیے مجھے جان بھی دینی پڑی تو میں پیچھے نہیں ہٹوں گی. ان شاء اللہ. …عموما ان دنوں کی فضیلت اور ان میں کیے جانے والے اعمال سے لوگ بے خبر ہوتے ہیں آپ خود بھی ان پر عمل کریں اور دوسروں کر بھی دعوت دیں.جو حج کی استطاعت نہیں رکھتے ان کے لیے بہت خاص عمل خو د بھی کریں اور اپنے پیاروں کو بھی بتائیں۔
جو حج کی استطاعت نہیں رکھتے ان کے لیے بہت خاص عمل