حائضہ شب قدر کی طاق راتوں میں کیا کرے?جانیے قلم کتاب پر
جیسا کہ آپ جانتی ہیں شب قدر میں عبادت کا ثواب 83 سال 4 مہینوں سے زیادہ ہے
حائضہ حالت حیض میں کیا نہیں کر سکتی
نماز نہیں پڑھ سکتی
روزہ نہیں رکھ سکتی
حائضہ حالت حیض میں ںشب قدر سے کیا نیکیاں کر کے فائدہ اٹھا سکتی ہے*
حائضہ شب قدر میں کثرت سے اللّٰہ تعالٰی کا ذکر کرے
درودشریف کا ورد کرے
l
تیسرا کلمہ کا ورد کرے
l دعائیں کثرت سے کرے جو آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے مسنون ہیں،اور قرآن میں ربنا سے آتی ہیں
کثرت سے استغفار کرے
حائضہ شب قدر میں کثرت سے صدقہ کرے*
ان طاق راتوں میں صدقہ کرے کا ثواب 1000 مہینوں سے افضل ہے یعنی 83 سال 4 مہینوں سے بھی زیادہ ہے
حائضہ دنیا میں نعمتیں پانے کے لیے اور آزمائشوں سے بچنے کے لیے صدقہ کرے
آخرت میں جنت پانے کے لیے صدقہ کریں
lحائضہ قران وحدیث کی کتابیں پڑھ سکتی ہے
قران کا ترجمہ پڑھ سکتی ہے
2lقرآن کی تفسیر پڑھ سکتی ہے
حدیث کی کتابیں پڑھ سکتی ہے
قران کی تلاوت سن سکتی ہے
قران و حدیث کا لیکچر دے سکتی ہے
قران و حدیث کا لیکچر سن بھی سکتی ہے
حائضہ شب قدر کی طاق راتوں میں کیا کرے؟حائضہ لیلتہ القدر میں دعا مانگ سکتی ہے
l_کثرت سے دنیا و آخرت کی دعا کرے
جنت مانگے
جہنم سے پناہ مانگے
آسان حساب کی دعا مانگے
جنت میں جگہ بنانے والے کلمات
ہر انسان جنت میں جانے کی خواہش رکھتا ہے، آج میں آپ کو کچھ ایسے اذکار بتاؤں گی جس سے آپ جنت میں اپنی ذاتی پراپرٹی بنا سکتے ہیں، اس پراپرٹی کے کاغذات آپ کے نام کے بنیں گے
جنت میں گھر بنانے والی سورۃ
حضرت معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے 10 بار سورۃ الاخلاص پڑھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے لیے جنت میں ایک محل بنا دیا جاتا ہے ( احمد)
جنت میں گھر بنانے والی دعا
رَبِّ ابِْنِ لِيْ عِنْدَكَ بَيْتًا فِي
الْجَنَّةِ
اے میرے رب! میرے لیے اپنے ہاں جنت میں ایک گھر بنا
سورت تحریم آیت 11
جنت میں درخت لگانے والے کلمات
سُبْحَانَ اللّٰهِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ،
اللہُ اَکْبَرْ، لَا اِلَهَ اِلّاَ اللّٰهُ
اے اللّٰہ تو پاک ہے،تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں،اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے.
lآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے سبحان اللہ، الحمد للہ، اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ پڑھا، ان میں سے ہر ایک کے بدلے جنت میں درخت لگا دیا جاتا ہے
(ابن ماجہ)
- جنت میں کھجور کا درخت لگانے والا کلمہ*
سُبْحَانَ الْعَظِيْم وَ بِحَمْدِهِ
اے اللہ تو اپنی عظمت کے ساتھ پاک ہے
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جس نے سبحان اللہ العظیم وبحمدہ پڑھا، اس کے لیے جنت میں ایک کھجور کا درخت لگا دیا جاتا ہے ( ترمذی)
*جنت کے دروازے سے داخل ہونے والا اور جنت کے خزانے والا کلمہ
لَٓا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَا بِاللہِ
نہیں ہے نیکی کرنے کی طاقت یا گناہوں سے بچنے کی مگر اللہ کی توفیق سے
حضرت قیس بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے باپ نےمجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے لیے ان کے پاس بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور میں اس وقت نماز پڑھ چکا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قدم سے مجھے ٹھوکر لگائی اور فرمایا کیا میں تمہیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ نہ بتاؤں، میں نے عرض کیا کیوں نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لا حول و لا قوه الا بالله ( ترمذی)
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لا حول و لا قوة الا بالله جنت کا خزانہ ہے ( بخاری، مسلم )
- جنت مانگو ، اس دعا سے ضرور ملے گی اَلَلھُمَّ اِنِّيْ اَسْٔلُكَ جَنَّةُ الْفِرْدُوسٔ وَ اَعُوْذُبِكَ مِنَ النَّار* اے اللہ میں تجھ سے جنت الفردوس کا سوال کرتی ہوں اور جہنم کے عذاب سے پناہ مانگتی ہوں
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص تین مرتبہ اللہ سے جنت کا سوال کرتا ہے تو جنت کہتی ہے اللہ! اس کو جنت میں داخل کر دے، اور جو شخص تین مرتبہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم کہتی ہے اے اللہ اس کو جہنم سے بچا لے (ابن ماجہ)
یہ کچھ کلمات ہیں جن کو پڑھنے سے ہم جنت میں تھوڑی سی جگہ کے وارث بن جاتے ہیں، اب ہماری مرضی ہے ہم جنت میں کس دروازے سے داخل ہونا چاہتے ہیں، جنت میں کتنے گھر بنانا چاہتے ہیں، اور کتنے کھجور کے باغات چاہتے ہیں اور کتنے درخت چاہتے ہیں
- آج ہمارے پاس وقت ہے،ہم جنت میں اپنے لیے جگہ بنا سکتے ہیں،دنیا میں گھر بنانے کے لیے اور باغات لگانے کے لیے ہم اتنی محنت کرتے ہیں،گھر پھر بھی قسمت سے ملتا ہے جنت میں آسانی سے مل سکتا ہے*
حائضہ شب قدر کی طاق راتوں میں کرے؟جان لینے کے بعد بیٹھے مت رہیے اور اپنے کام میں جت جائیے۔