hajj without mahrim 427

حج اور عمرہ اب بغیر محرم کے ہوگا

تحریر شئیر کریں

حج اور عمرہ اب بغیر محرم کے ہوگا۔۔۔۔جانیئے قلم کتا ب  پر

سعودی حکومت نے حال ہی میں ایک قانون پاس کیا ہے جس کی  رو سے اب عورت بغیر محرم کے  بھی حج پر جا سکیں گیں؟

سوال یہ ہے کہ کیاشریعت میں اس بات کی گنجائش موجود ہے؟؟؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ جو عورت  اللہ اورقیامت کے دن  کو مانتی ہے  اس پر لازم ہے کہ وہ ایک دن اور ایک رات کا سفر اکیلی کبھی نا کرے۔یہ حدیث دو مستند ترین کتابوں میں موجود ہے جس پر عائمہ اکرام کا اتفاق ہے کہ قرآن کے بعد بخاری شریف اور مسلم مستند ترین کتابیں ہیں۔اتنی واضح حکم کے بعد بھی اللہ کے اس حکم میں قانون سازی کیا شریعت کی کھلی خلاف ورزی نہیں ہے؟

حج اور عمرہ اب بغیر محرم کے ہوگا کے پیش نظر کچھ سوالات ہیں جو بار بار دماغ میں ہلچل مچا رہے ہیں،اور جواب طلب بھی ہیں۔کیا کوئی دانشور عالم ان کے جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے؟ ”

سعودی حکومت  کا یہ فیصلہ مستقبل میں کس نظر سے دیکھا جاۓ گا؟

کیا عام مسلمان اس پر عمل کرے گا اگر کرے گا تو کیا وہ شرعی نقط نظر سے گناہ ہوگا؟

مسلم امہ کو سعودی حکومت کے اس فیصلے پر آواز اٹھانی چاہیئے؟

کیا عورت کو آزادی دے کر اس کی عزت و جان  کو کھلا چھوڑ دینا  زیادتی نہیں ہے؟؟

موٹروے  واقعہ میں تن تنہا عورت کے ساتھ زیادتی وہ بھی اس کے بچوں کے سامنے اس کے بعد بھی اب عورت کو اجازت دی جا سکتی ہے کہ وہ تنہا حج کا سفر کرے وہ بھی کئی ہفتوں کے لیے ۔اس طرح کے بہت سے واقعات ہیں جو ہمارے اردگرد وقع پزیر ہوتے ہیں۔ہم کھلی آنکھوں سے دیکھتے ہیں مگر خاموش تماشائی بنے رہتے ہں۔بس اس ایک واقعہ کی روشنی میں سوچیں کہ سعودی حکومت کا یہ فیصلہ کتنا دانشمندانہ ہے؟اور اگر ہو سکے تو اپنی عزتوں کے مستقبل کے لیے اس پہ آواز ضرور اٹھائیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں