426

دفاع پاکستان دفاع اسلام

تحریر شئیر کریں

دفاع پاکستان دفاع اسلام
دفاع پاکستان ہی دفاع اسلام کا ضامن ہے ،یہ کہتے ہوئے مجھے زرا بھی جھجھک محسوس نہیں ہو رہی،6 ستمبر 2021 بڑا منفرد اور مثالی دفاع پاکستان ڈے ہے کیونکہ پاکستان اب وہ قلعہ بننے جا رہا جس کی پشین گوئیاں عاشقان اسلا م نے کی تھی سید مودودی ہو یا ڈاکٹر اسرار احمد سبھی پاکستان کو اسلام کا قلعہ کہتے تھے،قلعہ کس کو کہتے ہیں؟جس کے اندر سب محفوظو و مامون ہوتے ہیں،سب سے مراد پاکستانی نہیں عالم اسلام ہے۔


صوفی برکت علی کہا کرتے تھے کہ میں رہوں یا نا رہوں مگر پاکستان کی ہاں اور نا میں عالم اسلام کے فیصلے ہوں گے۔اس کی واضح مثال سی آئی اے کے سربراہ کا دورہ افغانستان ہے،جس کی چیخیں بھارت سے سنائی دے رہی ہیں،یہ کامیابی یہ دن ایک دن میں نہیں آیا،بیس سال کی قربانیاں جدوجہد اور ان تھک جذبہ ہے جس کی بشارت رسول اللہ ﷺ نے خواب کے زریعے ملا عمر کو دی تھی،دنیا انگشت بدان ہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے،ستر سالہ پرانی بندوقیں سپر پاور اور جدید ٹیکنالوجی کو شکست دے کر سرخرو ہو چکی ہیں۔

میرے اجداد کا شہر کابل


انڈیا کے چینل چیخ رہے ہیں کہ سی آئی اے کے سربراہ کا افغانستان میں کیا کام؟تو اس کا جواب ان کی چیخوں میں پوشیدہ ہے،بات معمولی ہوتی تو وہ کبھی نا چیختے،مگر بات معمول سے ہٹ کر ہے،جنرل حمید گل کہہ گئے کہ ایک وقت آئے گا جب پاکستان امریکہ کی مدد سے امریکہ کو شکست دے گا،افغانستان کی کامیابی میں افواج پاکستان اور سی آئی اے کا اہم کردار ہے۔


چائے کا کپ ہاتھ میں ہو اور افغانستان کی سیر ہو،ساتھ طالبان کا ہو جو آنکھوں میں احیائے دین کا عزم لیے نظام خلافت لانے کے متمنی ہیں،اللہ ان کے عزم کو پایا تکمیل تک پہنچا کر رہے گا یہ قرآن کا فیصلہ ہے “یہ لوگ اپنی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں مگر اللہ اپنا نور اپنا نظام تمام ادیان پر غالب کر کے رہے گا۔انشاء اللہ

دفاع پاکستان دفاع اسلام




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں