368

دنیا میں کرونا جیسے عذاب کیوں آتے ہیں؟

تحریر شئیر کریں

دنیا میں کورونا جیسے عذاب کیوں آتے ہیں؟؟

آزمائشیں اور پریشانیاں آنے کی وجویات
سوال۔ دنیا میں انسان تکلیفوں آور خوف میں کیوں مبتلا ہوتا ہے؟
جواب۔ دنیا میں انسان اپنے گناہوں کی وجہ سے پریشانیوں اور خوف میں مبتلا ہوتا ہے

بحر و بر میں انسانوں کی کارستانیوں کے ہاتھوں فساد برپا ہو گیا”
سورۃ الروم 41

تمہیں جو بھی مصیبت آتی ہے، وہ تو تمہارے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہے
سورۃ الشوریٰ آیت 30

اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا، بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں
سورۃ آل عمران آیت 117

تمہارا پروردگار بندوں پر کچھ بھی تو ظلم کرنے والا نہیں ہے
سورۃ فصلت آیت 46

ان تمام آیات سے معلوم ہوتا ہے دنیا میں لوگوں پر جو مصیبتیں بھی آتی ہیں وہ انسانوں کے اپنے گناہوں کی وجہ سے آتی ہیں

سوال۔ کیا انسان کو آزمائشوں میں موت سے خوف زدہ ہونا چاہیے؟

جواب۔ انسان کو خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ موت کا وقت مقرر ہے ہر مسلمان کا اس بات پر یقین پختہ ہے

روئے زمین پر ہر ذی روح کے لئے مرنا ہے اور تمہارا پروردگار جو جلال اور عظمتوں والا ہے باقی رہے گا
سورۃ الرحمن آیت 26، 27

ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے
سورۃ آل عمران آیت 185

موت تمہیں ہر صورت میں پا لے گی خواہ تم بڑے بڑے مضبوط ستونوں میں ہی پناہ کیوں نہ لے لو
سورۃ النسا آیت 78

کہ جب ان کا مقررہ وقت آ جاتا ہے تو اس سے ایک پل بھی نہ آگے بڑھتے ہیں اور نہ پیچھے رہتے ہیں
سورۃ یونس آیت 49

ان تمام آیات سے معلوم ہوتا ہے موت سے کسی صورت نہیں ڈرنا چاہیے کیونکہ موت کا وقت مقرر ہے، مقرر وقت سے پہلے موت کسی صورت نہیں آ سکتی

سوال۔ آزمائشوں اور خوف کے دور میں کیا کریں؟

جواب۔ اللہ سے سچے دل سے اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار کریں
کہ اللہ توبہ کرنے والوں کی برائیوں کو بھی نیکیوں میں بدل دیتا ہے
سورۃ الفرقان آیت 70

بے شک میں بڑا بخشنے والا ہوں اس شخص کے لیے جو توبہ کرے، ایمان لائے (جس طرح ایمان لانے کا حق ہے)، نیک عمل کرے اور اس پر ڈٹا رہے
سورۃ طه آیت 82

اس آیت کی روشنی میں توبہ کی 4 شرائط ہیں

🌻 1- توبہ
🌻 2-سچا ایمان
🌻 3- نیک اعمال
🌻 4- استقامت

سوال۔ مشکل کو آسانی میں کیسے بدلا جا سکتا ہے ؟

جواب۔ اللہ کی مدد نماز اور صبر کے ساتھ وابستہ ہے
اے ایمان والو صبر اور نماز کے ذریعے اللہ سے مدد مانگو۔ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
سورۃ البقرہ آیت 153

اور ہم ضرور تمہیں آزمائیں گے کچھ خوف اور بھوک سے اور کچھ مالوں جانوں اور پھلوں کے نقصان سے، اور اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم آپ صبر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیں
سورۃ البقرہ آیت 155

سوال۔ انسان کو کیسے معلوم ہو کہ اس پر آئی ہوئی مصیبت اللہ کی طرف سے آزمائش ہے یا اس کے گناہوں کی وجہ سے آئی ہے؟

جواب۔ جو مصیبت انسان کو اللہ کے قریب کر دیتی ہے وہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہے، جو مصیبت انسان کو اللہ سے دور کر دیتی ہے وہ اس کے گناہوں کے نتیجہ کی وجہ سے آئی ہوتی ہے

سوال۔ آزمائشوں اور خوف سے نکلے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب۔ *اللہ کی رضا کے لیے حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کریں

🌻1- پانچ وقت کی نماز میں پابندی کریں
🌻 2- صدقہ و خیرات کریں
🌻 3- اللہ کا ذکر کثرت سے کریں
🌻 4- قران و حدیث کا علم سیکھیں
🌻 5- *دوسروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچائیں *
🌻 6- اپنے شر سے لوگوں کو محفوظ رکھیں

اللہ تعالی ہم سب کو ہر طرح کے خوف اور پریشانیوں سے دور رکھیں آمین

دنیا میں کرونا جیسے عذاب کیون آتے ہیں؟جان لینے کے بعد بھی ہم کہہ سکتے کہ یہ کیوں اتے ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں