488

سکون دل کا راز

تحریر شئیر کریں

سکون دل کا راز

سکون بھی عجیب نعمت ہے، کبھی بڑے سے بڑے گھر اور بنگلوں میں رہنے والوں کے پاس نہیں ہوتا، تو کبھی جھونپڑی میں رہنے والا ایک مزدور اس دولت سے مالا مال ہوتا ہے۔اسے کہیں سے خریدا نہیں جا سکتا نہ کسی سے لیا جا سکتا ہے۔ یہ بس قسمت والوں کے پاس ہوتا ہے۔ یہ باتیں سنی تھیں میں نے اور ہمیشہ حیران ہوتی تھی کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے آپ کے پاس اتنی دولت ہو، دنیا کی ہر آسائش ہو اور آپ خوش نہ ہوں۔ بس باتیں لگتی تھیں مجھے یہ۔ کبھی ان پر یقین نہ کیا تھا۔


زندگی گزرتی رہی اور وقت کی ڈوری آگے بڑھتی گئی۔ بچپن سے نکلے تو احساس ہوا کہ سکون کی تلاش کیا ہوتی ہے؟کیوں لوگ اس کے لیے سب دے دینے کو تیار ہو جاتے ہیں؟ لیکن پتہ ہے وقت کے ساتھ ساتھ احساس ہوا سکون صرف دولت کا ہونا نہیں اس پر قناعت ہونا ہے۔ اس پر اللّٰه کا شکر ادا کرنا ہے۔ زندگی کی دوڑ میں رب کو یاد رکھنا ہے۔ اللّٰه تعالی خود فرماتا ہے:

اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ
دلوں کو اطمینان اللہ کے ذکر سے ملتا ہے(سورہ الرعد:28)

جب اللہ خود فرماتا ہے تو اس میں شک کی گنجائش نہیں رہتی کہ سکون اور اطمینان اللہ کے ذکر کے بغیر ممکن ہی نہیں۔ انسان کچھ بھی کر لے اگر وہ اللّٰه کے ذکر سے غفلت کرے گا تو اس کی زندگی سے سکون چھین لیا جائے گا۔ اگر وہ اللّٰه کو بھولے گا تو اسے اپنی ذات بھی بُھلا دی جائے گی۔

سکون دل کا راز اللی کی یاد میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں