483

عشق مزاجی گمراہی

تحریر شئیر کریں

عشق مزاجی گمراہی

اللّٰہ تعالیٰ حرام محبتیں کبھی بھی دل میں نہیں ڈالتے یہ کہنا کہ عشقِ مجازی عشقِ حقیقی تک لے جاتا ہے (استغفرُاللہ) یہ بہت غلط concept ہے یہ ایک slow poison ہے جو ٹی وی ڈراموں میں دیکھائی جانے والی کہانیوں سے جو سچ پر ہرگز مبنی نہیں ہے ہمارے ذہنوں میں اتر گیا یا کچھ ناولز کی کہانیاں بھی ان سے ہمارے ذہن ہی آلودہ ہو رہے ہیں اور ہماری نوجوان نسل بھی. یہ کہنا کہ اللہ نے محبت دل میں ڈالی بہت غلط ہے یہ آپ کی اپنی کمزوری ہوتی ہے کہ آپ اپنے نفس کو کنٹرول نہیں کر سکے آپ کا اپنا قصور ہوتا ہے اور پھر آپ کو اپنی ہی کی ہوئی غلطیوں کی سزا بھگتنی پڑتی تو آپ اللہ سے شکوے کرتے ہیں استغفرُاللہ شکوے کرتے ہوئے آپ کی زبان ایسی باتیں کہہ جاتی جو کہ بہت زیادہ غلط ہوتی آپ کو اندازہ بھی نہیں ہوتا آپ کس ذات مبارکہ کے بارے میں کیا بول رہے ہیں

اللّٰہ تعالیٰ تو ہمیں ایسی برائیوں کے قریب جانے سے بھی منع کرتے ہیں
ایک نامحرم سے باتیں کرنا ان کے ساتھ تصاویر share کرنا کیا یہ سب جائز ہے؟ یہ ہماری لاعلمی دین سے دوری ہے ہماری پیاری صحابیات رض اللّٰہ تعالیٰ عنھما کیسی تھیں ان کا کردار ان کی اللہ تعالیٰ سے محبت ان کا دین اسلام کے احکامات پر عمل کرنا وہ ہمارے لیے role models ہیں ۔
پھر دعاؤں میں مانگنا اور یہ کہنا دنیا میں نہ مل سکے تو جنت میں ملیں گے اگر شادیاں وہاں نہ ہو تو اللہ سے شکوے شکایات ناشکری، نافرمانی

اور پھر مزید منفی شخصیت بن جانا خود کو روگ لگا لینا دنیا سے cut off ہوجانا غرض کہ ایسے لوگوں کی physical اور mental health بھی disturb ہو جاتی یاد رکھیں جب آپ اللہ سبحان وتعالیٰ کے احکامات کے خلاف جائیں گے وہ حرام کام کریں گے جن کو اللہ سبحان وتعالیٰ نے حرام قرار دیا تو آپ اپنی دنیا و آخرت خراب کریں گے خود کو بےسکون کریں گے اپنے اردگرد لوگوں کو بھی تکلیف پہنچائیں گے حرام کام آپ کو بےسکون ہی کرتے ہیں تکلیف اور دکھ کا باعث ہی ہوتے ہیں اللہ سبحان وتعالیٰ نے مرد کو نگاہ نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے قرآن پاک میں اور عورت کو پردہ کرنے کا تاکہ خود کو بچا سکیں اپنے نفس کی حفاظت کرسکیں
اور اکثر لوگ اس حد تک چلے جاتے ہیں کہ حرام موت کو گلے لگا لیتے ہیں غرض کہ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی تکلیف سے دوچار کرتے ہیں خاص طور پر والدین

آجکل کی generation میں یہی کچھ ہورہا ہے یونیورسٹیوں میں ۔ اور پھر break up یہ لفظ تو عام سے ہے ناں آجکل کے دور میں پھر ایک دوسرے پر الزام تراشیاں ساری محبت ختم ہوجاتی ہے پھر . آپ کو ایسی بہت سی مثالیں اپنے اردگرد ملیں گی ہماری جنریشن ماڈرنزم کے نام پر ٹرینڈ کے نام پر cool بننے کے لیے دنیا میں مشہور ہونے کے لیے بہت سے ایسے غلط کام کر رہی ہے آجکل جس کی ہمارے دین میں ممانعت کی گئی ہے جو لڑکیاں خود کو اللہ سبحان وتعالیٰ کی رضا کے لیے ڈھانپتی ہیں اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرتی ہیں ان کو backward سمجھا جاتا ہے خاص طور پر جو لڑکوں سے ہرگز بات نہیں کرتی (aesa smjhny waly جاہلیت کا شکار ہیں) خود کو اللہ سبحان وتعالیٰ کی رضا کے مطابق لے کر چلنی والی ہی مومنات ہوتی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتے ہیں جن کو اللہ سے محبت ہوتی ہے


اللّٰہ سبحان وتعالیٰ ہمیں ہدایت عطاء فرمائے ہمیں ایسی چیزوں سے بچائیں ہمارے دلوں کو شیطان کے شر ہمارے خود کے نفس سے محفوظ فرمائے ہمارے دلوں کو دین پر اور اپنی اطاعت پر ثابت قدم رکھیں آمین ثم آمین

عشق مزاجی گمراہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں