446

مصیبت کے موقع پر کیا پڑھیں جو رنج راحت میں بدل جاۓ؟

تحریر شئیر کریں

مصیبت کے موقع پر کیا پڑھیں جو رنج راحت میں بدل جاۓ.جانیے وہ دعا کونسی ہے؟

زندگی آزمائش ہے انسان ہر لمحہ کسی نا کسی مشکل اور مصیبت میں رہتا ہے۔مومن کا معاملہ تو اس معاملے اور بھی سوا ہے۔اللہ رب العزت اپنے نیک بندوں کو آزماتا رہتا ہے تاکہ جب وہ اس دنیا سے جائیں تو بال برابر بھی گناہوں کا بار ان پر نا ہو۔

نبی کریم ﷺ سے پوچھا گیا کہ سب سے زیا دہ آزمائشیں کن پر آتیں ہیں؟آپ ﷺ نے فرمایا کہ سب سے زیادہ آزمائشیں انبیاء ؑ پر آتیں ہیں اس کے بعد جو دین میں جتنا سخت ہوتا ہے اتنی ہی اس کی آزمائش سخت ہوتی ہے۔”

تو آزمائشوں کا آنا تو سانس کی طرح ہے۔جب تک سانسیں چلتی رہتیں ہیں آزمائشیں بھی چلتیں رہیں گیں۔

سوال یہ ہے کہ ایساکیا کیا جاۓ کی رنج راحت اور دکھ خوشی میں بدل جاۓ۔

اس۔مقصد کے لیے ہمیں سیرت طیبہ ﷺ کے اندر جھانکنا یوگا۔بلاشبہ نبی کریمﷺ کی سیرت مطہرہ سے ہمیں ہر مسئلے کا حل مل جاتا ہے۔واقعہ ملاحظ کیجیے جس سے اندازہ ہو گا کہ مصیبت کے موقع پر کیا پڑھیں کہ رنج راحت میں بدل جاۓ؟

ام سلمہ ؓ صحابیہ ہیں۔انکے شوہر ابوسلمہ ؓ بدری صحابی ہیں جو غزوہ احد میں شہید ہوگۓ۔ان کے بچے بھی تھے۔ام سلمی ؓ نبی کریم ﷺ کے ہاس آئیں۔آپ ﷺ نے فرمایا کہ پڑھو ان للہ وانا الیہ راجعون اللھم اجرنی فی مصیبتی واخلف لی خیرا منھا
ام سلمیؓ عربی زبان سے واقف تھیں دعا کا مطلب بھی فورا سے بھانپ لیا اور کہا کہ یارسول اللہ ﷺ کیا ایسا ممکن ہے اللہ مجھے ابوسلمہ ؓ سے اچھا شوہر دے۔آپ ﷺ نے فرمایا اللہ اس ہر قادر ہے۔
بظاہر ایسا ممکن نا تھا کہ ام سلمی کو ابوسلمہ سے اچھا شوہر ملتا مگر چونکہ اللہ قادر ہے۔اور کچھ بھی ممکن ہے تو کچھ ہی عرصہ بعد آپ ﷺ نے پیغام نکاح بھیجا۔تو ام سلمی ؓ ششد رہ گئیں کہ اللہ نے کیسے انکی دعا قبول کیں اور انھیں ابوسلمہ سے اچھا شوہر دیا۔

کہا جاتا ہے کہ بندہ مومن کو جونہی کوئی پریشانی پہنچے اور مشکل پیش آۓ فورا سے یہ دعا پڑھ لے تو اللہ اس سے بہتر نعم لابدل عطا فرماۓ گا۔اگر شوہر چھینا ہے تو بہتر شوہر مل جاۓ گا۔اگر نوکری چھینی ہے تو بہتر نوکری مل جاۓ گی اگر اولاد چھن گئ ہے تو اس سے بہتر اولاد مل جاۓ گی۔شرط صرف اتنی ہے کہا اول مصیبت کے وقت یہ کلمات کہنے ہوں گے۔اور مصیبت کے شروع میں ہی صبر بھی کرنا ہوگا۔یی نہیں کہ رو پیٹ کر صبر کر لیا۔یہ صبر نہیں ہوتا۔صبر مصیبت کے شروع میں ہوتا ہے۔رو پیٹ کر تو سبھی کو آجایا کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں