567

نعمت آزادی کا شکر کیسے ادا کریں؟

تحریر شئیر کریں

نعمت آزادی کا شکر کیسے ادا کریں؟جانیے قلم کتاب پر

رسول اللہ ﷺ کو کوئی خوشی والا معاملہ یا خوشخبری ملتی تو اللہ تعالیٰ کےحضور سجدہ (شکر) میں گر پڑتے۔
(سنن ابی داؤد 2774 )

نعمتِ آزادی کا شکر ادا کرنے کے چند طریقے۔۔۔

سجدہ شکر ادا کریں،کہ آزادی اور زندگی جیسی انمول نعمتیں میسر ہیں۔(شکر نعمتوں کی حفاظت کا ذریعہ ہے)۔۔بولیں الحمدللہ رب العالمین

تہجد ،اشراق چاشت کے نوافل کی تعداد بڑھا دیں، اگر نہیں پڑھتے تو آج سے۔۔۔۔ شروع کر دیں۔

اللہ کی راہ میں مال لگائیں ،وقت لگائیں خیانت بدزبانی ،فحاشی سے اپنے گھر محلے اور ملک کو پاک کریں۔۔۔ اور پاکیزہ رکھیں

کثرت سے استغفار کریں،استغفار نعمتوں میں بڑھوتری کا ذریعہ ہے

جھنڈیاں اور بتیاں لگانے کی بجائے درخت لگائیں یا لگوائیں۔۔ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

پرہیز کریں

ڈھول ڈھمکا ,سلنسر نکال کر موٹرسائیکل چلانا
ناچ گانا ,باجے بجانا بازاروں میں شوروغل اور آوازوں کو بلند کرنا۔۔۔۔خواتین کا بے پردہ ہو کر گهر سے باہر گھومنا ،غیر محرم مرد و عورت کا آپس میں ملنا گانے فلمیں ڈرامےدیکهنا وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔ یہ سب نعمت کا شکر نہیں، یہ ایک مومن کا شعار نہیں ۔۔۔ یہ تو سراسر بدتہذیبی اور گندگی ہے ۔

اور یہ سب خرافات اللہ تعالیٰ کے غضب کو بڑھکانے والے عناصر ہیں*

یہ سب کام آزادی کے خلاف ہیں ۔

الگ ملک کا مقصد

الگ ملک حاصل کرنے کا مقصد یہ تها کہ اس ملک کو پا کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے قانون شریعت نافذ کیا جائے.
چور کو چوری کی سزا ملے، زانی کو زنا کی، قاتل کو قتل کی الغرض ہر مجرم کو اسکے جرم کی سزا قرآن و سنت کے مطابق دی جائے.

لیکن افسوس یہ کام ہمیں نظر نہیں آ رہے.

اللہ تعالیٰ ہمیں اس نعمت کا حق ادا کرنے والوں میں شامل فرمائے۔ اتباع سنت کی توفیق عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ اس ملکِ پاکستان میں قرآن وسنت کو نافذ کرنے والے صالح حکمران عطا فرمائے*
آمین یا رب العالمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں