544

نماز کے جسمانی روحانی اور نفسیاتی اثرات

تحریر شئیر کریں

نماز کے جسمانی روحانی اور نفسیاتی اثرات

نماز عبادت کے ساتھ ایک بہترین ورزش ھے جو انسان کے بیشمار جسمانی دکھوں کا مداوا کرتی ھے بیماری اور رنج میں انسان کا سہارا بنتی ھے ۔

سورہ البقرہ کی آیت 45 میں اللہ پاک ارشاد فرماتے ہیں جس کا ترجمہ ہے کہ:

“اللە سے مدد مانگو صبر اور نماز کے ساتھ۔” (سورت بقرە-45)

جسمانی صحت کا دارومدار براە راست روحانی صحت پرھے۔

آپ رسول اللە صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کو اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا ۔

آپ رسول اللە حضرت بلال کو اذان دینے کا حکم یوں دیتے:

” بلال ھمیں نماز سے راحت پھنچاوء”

جسم کے ساتھ ساتھ روح کو صحتمند رکھنا بھی ضروری ہے۔

روح کو صحتمند و توانا رکھنے کے طریقے:

نماز
تلاوت قران
ذکروتسبیحات

جوانی میں لیا ھوا ذہنی دباؤ بڑھاپے میں انسان کو کمزور کردیتا ھے لھذا بچوں کو ابتداء میں ھی مندرجە ذیل طریقوں سے stress management کی تربیت دینی چاہیئے :

پیارومحبت
اچھی صحبت
اللە سے بہترین تعلقات

ذہنی انتشارکو کم کرنے والے عوامل / Stress Relievers

وضو(انسان کو تروتاذە اور پاک صاف کردیتا ھے).
نماز
ماحول اور کپڑوں کا پاک صاف ھونا
جسم کا صاف ھونا/غسل
مسواک

طھارت اللەکی محبت کیلئے حاصل کرنی چاہیئے

نماز کے بہت سے روحانی، نفسیاتی، جسمانی اور جذباتی فوائد ہیں۔

خشوع خضوع سے پڑھی ہوئی نماز اللە کی محبت ک احساس دلاتی ھے ۔
اللہ سے براہ راست تعلق جڑ جاتا ہے۔
دل میں اطمینان حاصل ہوتا ہے۔
سکون و خوشی حاصل ہوتی ہے۔
احساس تحفظ بڑھتا ھے ۔
پریشانی، غم سے نجات حاصل ہوتی ہے۔
قوت مدافعت بھتر ھونے لگتی ھے۔
سجدە کی تاثیر سے غروتکبر ختم ھوتا ھے.
انسان کو اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے۔
سجدہ کی حالت میں
خون کا بہاؤ سر کی جانب ھوکر nervous system/عصبی نظام کو تقویت دیتا ھے.
جسم میں موجود منفی لہریں خارج ھو جاتی ھیں.
نماز جوڑوں کی بیماری سے بچاتی ہے۔
خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے۔
مدافعتی نظام immune system بہتر ہوتا ہے۔
نماذ کی پابندی وقت کی پابندی سیکھاتی ھے۔
زندگی میں نظم و ضبط decipline آتا ہے۔
ذہن اورسوچ کو focus ھونا سیکھاتی ھے۔
رکوع میں کھڑے ھونے سے ریڑھ کی ھڈی اور مونڈھوں کے پٹھے مضبوط ھوتے ھیں اور گھٹنوں پر زور دینے سے خون کی گردش شروع ھوجاتی ھے۔

تمام گندگی صاف کرنے والے کام بائیں ہاتھ سے کیجیے۔

مسواک کے فوائد

مسواک معدە اور دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ھوتا ھے۔

ہر نماز سے پہلے مسواک کرنے سے اسکا اجر بڑھ جاتا ہے۔

نماز تہجد depression کا علاج ھے.

سائنس دانوں جب نماز کی حالت میں فریکوئنسی کو نوٹس کیا تو خصوصا سجدے کی حالت میں ایلفا لہروں کا اضافہ دیکھا گیا۔ایلفا لیریں انسان کے اندر خوشی اطمینان کے ہارمونز پیدا کرتی ہیں۔ایسا بار بار دیکھنے میں آیا ہے۔جس سے ثابت ہوا کہ نماز نفسیاتی بیماریوں میں۔بہترین تھراپی ہے خصوصا نماز تہجد۔۔۔جدید دور کا انسان دن بدن رنج و الم میں مبتلا ہو رہا ہے اس کی بڑی وجہ نماز اور اس کی روح سے دوری ہے نماز ہیلنگ تھیراپی ہے بہترین یوگا ہے جس کی آج جدید سائنس بھی معترف ہو چکی ہے دیر کس بات کی آج سے ہی نماز نہیں۔پڑھتے تو ہمت کیجیے۔۔۔پڑھتے ہیں تو نماز کو نکھارنے خوبصورت بنانے کا اہتمام کیجیے۔۔۔فرض نمازیں پڑھتے ہیں تو تہجد اشراق اور چاشت کا اضافہ کیجیے۔اس کے معنی سیکھیے۔اس کی گہرائی میں۔جائیے خشوع خضوع سیکھیے۔۔۔

نماز کے جسمانی روحانی اور نفسیاتی اثرات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں